Home / اہم خبریں / انٹرمیڈیٹ سال دوم کامرس پرائیویٹ گروپ کے سالانہ امتحانات برائے 2018 کے اسکروٹنی فارم 26 اکتوبر سے 26 نومبر 2018 تک وصول کیے جائیں گے

انٹرمیڈیٹ سال دوم کامرس پرائیویٹ گروپ کے سالانہ امتحانات برائے 2018 کے اسکروٹنی فارم 26 اکتوبر سے 26 نومبر 2018 تک وصول کیے جائیں گے

کراچی (رپورٹ: احمد خان) اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے اعلان کیا ہے کہ انٹرمیڈیٹ سال دوم کامرس پرائیویٹ گروپ کے سالانہ امتحانات برائے 2018ء کے اسکروٹنی فارم بروز جمعہ 26 اکتوبر سے بروز پیر 26 نومبر 2018ء تک وصول کیے جائیں گے۔ بورڈ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق اسکروٹنی کروانے کے خواہشمند طلباء اپنے اسکروٹنی فارم متعلقہ سیکشن سے ضروری تصدیق کے بعد درج بالا تاریخوں میں بورڈ آفس میں واقع حبیب بینک لمیٹڈ کے بوتھ میں جمع کرواسکتے ہیں۔ تاریخ گزرنے کے بعد کوئی فارم قبول نہیں کیا جائے گا۔ انٹربورڈ کراچی نے طلباء کی مشکلات کے پیش نظر کراچی میں یو بی ایل کی تمام برانچوں میں فیس جمع کروانے کی سہولت بھی متعارف کروادی ہے- طلباء اسکروٹنی فارم اور فیس واؤچر انٹربورڈ کی ویب سائٹ
www.biek.edu.pk
سے ڈاؤن لوڈ کر کے یو بی ایل کی کسی بھی برانچ میں اکاؤنٹ نمبر
UBL-CMA-252536591
میں فی پرچہ 400 روپے اور ڈاؤن لوڈ فارم کی 50 روپے فیس جمع کرواسکتے ہیں جبکہ جمع کرائی گئی فیس کا واؤچر اور اپنا فارم بورڈ کے متعلقہ سیکشن میں جمع کروائیں گے۔ علاوہ ازیں کامرس پرائیویٹ کے طلباء کی مارکس شیٹس ان کی جانب سے دیئے گئے رہائشی پتوں پر بھیج دی گئی ہیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

فاطمہ ثناء کی ریکارڈ ساز بیٹنگ، پاکستان ویمنز کا زمبابوے کو وائٹ واش

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) پاکستان ویمنز ٹیم نے زمبابوے کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے