Home / اہم خبریں / عالمی مارکیٹ میں سونا سستا ہونے سے پاکستان میں بھی سونے کے نرخ میں کمی

عالمی مارکیٹ میں سونا سستا ہونے سے پاکستان میں بھی سونے کے نرخ میں کمی

کراچی (رپورٹ: محمد لاریب) عالمی مارکیٹ میں سونا سستا ہوا تو مقامی مارکیٹ میں بھی سونا 1000 روپے سستا ہوکر 60 ہزار 700 روپے فی تولہ کی سطح پر آگیا۔ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونا چار ڈالر کمی سے 1230 ڈالر فی اونس کی سطح پر آگیا جبکہ مقامی سطح پر ڈالر کی قدر کم ہونے سے ملک بھر میں سونے کی قیمت میں کمی واقع ہوئی ہے۔ مقامی مارکیٹوں میں فی تولہ سونا 1000 روپے کمی سے 60 ہزار 700 روپے فی تولہ کی سطح پر آ گیا جبکہ 10 گرام سونا 52 ہزار 40 روپے کا ہوگیا ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ڈی جی آئی ایس پی آر کا واضح مؤقف: بھارتی جارحیت کا فیصلہ کن اور بھرپور جواب دینے کا عزم

اسلام آباد، (ویب ڈیسک) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے