کراچی (رپورٹ: زوہیب عتیق) کراچی سکھن پولیس کا جراٸم پیشہ عناصروں کے خلاف تابڑ توڑ کاررواٸیوں کا سلسلہ جاری 2 اسٹریٹ کرمنلز گرفتار اسلحہ بمعہ لوڈ میگزینز، نقدی اور پرس برآمد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج تفتیش شروع- تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او سکھن زبیر نواز جراٸم پیشہ عناصروں کے لئے خوف کی علامت بن گئے دوران کارروائی اہلکاروں نے ایس ایچ او سکھن زبیر نواز کی سربراہی میں متعدد جراٸم کی وارداتوں میں ملوث 2 اسٹریٹ کرمنلز کو دپوچ لیا ملزمان میں شامل اسرون ولد شکیل اختر، شعیب ولد محمد شفیع جبکہ تیسرا سہولت کار فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ملزمان کے قبضے سے نقدی، اسلحہ بمعہ لوڈ میگزینز اور پرس برآمد ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران درجنوں سے زاٸد وارداتيں کرنے کا اعتراف کیا ہے دونوں ملزمان 3 رکنی گینگ پر مشتمل ہوکر کراچی بھر میں شہریوں کو لوٹ مار کا نشانہ بناتے تھے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کے داٸرہ کار کو تیز کردیا گیا ہے رابطہ کے دوران ایس ایچ او سکھن زبیر نواز نے یہ موقف اپنایا کہ جرم سے ہر عناصر کے ساتھ کھلی جنگ کا سلسلہ جاری رہے گا-
![]()