کوئٹہ (رپورٹ: شاہد عمران چشتی) وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے بلوچستان میں نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کا باقاعدہ افتتاح کردیا۔ صوبائی وزیر میر ضیاء لانگو اور ڈی جی نادرا بلوچستان کرنل ریٹائرڈ عابدالرحمن بھی اس موقع پر موجود تھے جنہوں نے وزیراعلیٰ کو نادرا کے ذریعہ ہاؤسنگ پروگرام میں درخواست دینے کے طریقہ کار اور دیگر تفصیلات سے آگاہ کیا۔ وزیراعلیٰ نے اس پروگرام کو ایک اچھا اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کے ذریعہ بلوچستان کے عوام کو اپنی چھت حاصل کرنے کا موقع ملے گا جس کے لئے وہ وزیراعظم عمران خان کے مشکور ہیں اور صوبائی حکومت کوئٹہ سمیت صوبے کے دیگر اضلاع میں نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کو کامیاب بنانے کے لئے بھرپور معاونت کرے گی۔ بعدازاں وزیراعلیٰ نے فیتہ کاٹ کر پائلٹ پروجیکٹ کا افتتاح کیا اور نادرا موبائل وین کا معائنہ کیا۔
![]()