Home / اہم خبریں / کراچی عزیز بھٹی پولیس کی کاروائی مضر صحت چھالیہ اسمگل کرنے والے 2 ملزمان گرفتار، 350 کلو سے زاٸد مضر صحت چھالیہ و مسروقہ کار برآمد

کراچی عزیز بھٹی پولیس کی کاروائی مضر صحت چھالیہ اسمگل کرنے والے 2 ملزمان گرفتار، 350 کلو سے زاٸد مضر صحت چھالیہ و مسروقہ کار برآمد

کراچی (رپورٹ: زوہیب عتیق) کراچی عزیز بھٹی پولیس کا مضر صحت چھالیہ اسمگل کرنے والے 2 عناصروں کا تعاقب ملزمان گرفتار بھاری مقدار میں مضر صحت چھالیہ و مسروقہ کار برآمد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج تفتیش شروع- تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او عزیز بھٹی عدیل رضا نے گٹکا ماوا و مضر صحت چھالیہ کا کاروبار کرنے والوں کو اپنے نشانے پر لے لیا دوران کارروائی اہلکاروں نے ایس ایچ او عزیز بھٹی عدیل رضا کی سربراہی میں مضر صحت چھالیہ کی اسمگلنگ میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا- ملزمان میں شامل عمران ولد عثمان اور فیصل ولد عبدالرزاق کے قبضے سے 350 کلو سے زاٸد مضر صحت چھالیہ و مسروقہ کار برآمد دونوں ملزمان کراچی کے مختلف علاقوں میں زہریلی چھالیہ سپلائی کرنے کے ساتھ ساتھ کراچی کے باہر بھی کاروبار کو فروغ دے رہے تھے دونوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کے داٸرہ کار کو تیز کردیا گیا ہے- رابطہ کے دوران ایس ایچ او عزیز بھٹی عدیل رضا نے یہ موقف اپنایا کہ معاشرے کو تباہی کے دہانے پر لے جانے والے ملزمان کا قلعہ قمعہ کرکے انکو جیل بھیجا جاٸیگا خواہ وہ کتنے ہی بااثر کیوں نا ہوں-

About admin

یہ بھی پڑھیں

ڈی جی آئی ایس پی آر کا واضح مؤقف: بھارتی جارحیت کا فیصلہ کن اور بھرپور جواب دینے کا عزم

اسلام آباد، (ویب ڈیسک) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے