Home / اہم خبریں / تھائی لینڈ میں سال نو کے آغاز پر بینکاک شاندار آتش بازی سے جگمگا اٹھا

تھائی لینڈ میں سال نو کے آغاز پر بینکاک شاندار آتش بازی سے جگمگا اٹھا

بینکاک / تھائی لینڈ (رپورٹ: عمران یوسف) یوں تو بنکاک میں نیو ائیر نائٹ کو بہت ساری جگہوں پر بے پناہ رش ہوتا ہے اور منچلے ساری رات نئے سال کی آمد کی خوشی میں گھومتے پھرتے نظر آتے ہیں لیکن کھاوسان روڈ اور سنٹرل ورلڈ پرتونام میں یہ رش کچھ زیادہ ہی ہوتا ہے 31 دسمبر کی دوپہر کو ہی سنٹرل ورلڈ جانے والے راستوں کو ٹریفک کے لئے بند کر دیا جاتا ہے اور لوگ سنٹرل ورلڈ کے سامنے اکٹھے ہونا شروع ہو جاتے ہیں رات 11 بجے تک یہاں بے پناہ ہجوم اکٹھا ہو جاتا ہے جس میں مرد عورتیں بچے اور مختلف ممالک کے لوگ شامل ہوتے ہیں سنٹرل ورلڈ کے سامنے بنکاک کا سب سے بڑا کاونٹ ڈاون ہوتا ہے اور 12 بجتے ہی خوبصورت رنگ برنگی آتش بازی کی جاتی ہے جس سے پورا بنکاک روشن ہوجاتا ہے اور نئے سال کی آمد کا اعلان کیا جاتا ہے لوگ خوشی سے جھومتے ہیں اور ایک دوسرے کو نئے سال کی مبارکبادیں دہتے ہیں ہر سال کی طرح اس سال بھی سرعام ہی لوگ شاہراہوں پر نکل آئے اور میوزک کی تھاپ پر رقص کرتے سنٹرل ورلڈ جا پہنچے جہاں بہترین آتش بازی کی گئی جو کئی منٹ تک جاری رہی اور لوگ بے حد محظوظ ہوئے اور خوشی کے عالم میں گھومتے رہے اور مبارکبادوں کا یہ سلسلہ ابھی تک تھمنے میں نہیں آرہا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے