میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) میرپورخاص کی تحصیل جھڈو کے گاؤں غلام لغاری میں چھ افراد کی جانب سے 22 جنوری کو تیرہ سالہ بچی حوا ولد امتیاز لغاری کو زبردستی اغوا کرکے زیادتی کی کوشش کرنے اور پھر وڈیو انٹرنیٹ پر اپ لوڈ کرنے کے کیس میں بچی کو انکی والدہ نے انصاف کے حصول کے لیئے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں پیش کیا. ایس ایچ او جھڈو کی جانب سے ملزمان کو گرفتار نہ کرنے واقع کا مقدمہ درج نہ کرنے پر سیشن جج برہم واقع کی ایف آئی آر فوری درج کرنے اور ایس ایچ او جھڈو کے خلاف محکمہ کاروائی کا حکم- بچی کی والدہ نے سیشن کورٹ میں فریاد داخل کراتے ہوئے الزام عائد کیا کہ چھ ملزمان فرید ولد غلام مصطفی، سجاول ولد محمد شریف، احمد ولد محمد خان، چیتن ولد رامچند، عامر اور محمد خان ولد رمضان نے میری بچی کو گاؤں میں 22 جنوری کو پانی بھرنے کے دوران اغوا کرکے زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی بعد میں وڈیو انٹرنیٹ پر دے دی- اس کیس کی پیروی کرنے والے وکیل شاہنواز جنجھی نے بتایا کہ ایس ایچ او جھڈو نے واقع پر ایکشن نہی لیا لیکن عدالت نے انصاف کیا-

میرپورخاص جھڈو میں تیرہ سالہ بچی سے زیادتی کے بعد وڈیوز نیٹ پر اپ لوڈ کرنے کے کیس پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کا ایکشن فوٹو نوپ نیوز