تازہ ترین
Home / Home / ٹوبہ ٹیک سنگھ: کینال روڑ مصطفیٰ آباد میں ثریا انور ہسپتال کا افتتاح کر دیا گیا۔

ٹوبہ ٹیک سنگھ: کینال روڑ مصطفیٰ آباد میں ثریا انور ہسپتال کا افتتاح کر دیا گیا۔

ٹوبہ ٹیک سنگھ (ایڈیٹر نیوز آف پاکستان ڈاکٹر غلام مرتضیٰ) صحت کے شعبہ میں معیاری اور جدید سہولیات مہیا کرنے کیلئے کینال روڑ مصطفیٰ آباد میں ثریا انور ہسپتال کا افتتاح کر دیا گیا۔ہسپتال کے مینجنگ ڈائریکٹر حاجی محمد انور نے کہا کہ اس ہسپتال کا قیام اپنے شہر کی عوام کو صحت کی سستی اور معیاری سہولیات کی فراہمی کے خواب کی تکمیل ہے۔ ابرار حسین مینجر فیزیو ریہیبلیٹیشن سنٹر نے ہسپتال کے تمام شعبوں کے متعلق بریفننگ دی۔ ڈاکٹر حافظ محمد زبیر نے بتایا کہ ہم فیزیو تھراپی کو پیشنل تھراپی سائیکالوجی،سپیچ تھراپی اور غذائیت کے ذریعے ادویات کے کم سے کم استعمال سے علاج کی فراہمی کو یقینی بنائیں گے اور بتایا کہ پرائیوٹ سیکٹر میں اس شہر کا پہلا اپنی نوعیت کا یہ ہسپتال ہے۔ پروگرام میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی اور اس کاوش کو سراہا ، جن میں ڈسڑکٹ سائکالوجسٹ ڈاکٹر جاوید اقبال،ایسوسی ایٹ پروفیسر زرعی یونیورسٹی سب کیمپس ٹوبہ ٹیک سنگھ ڈاکٹر فاروق خالد،سابقہ چئیرمین بلدیہ میاں شہزاد احمد ،جنرل سیکرٹری ڈسڑکٹ بار ایسوسی ایشن فرقان احمد کلو،انجمن تاجران کے سابقہ صدر میاں عامر حنیف،سابقہ لیڈی کونسلر یاسمین اختر صدر صرافہ ایسوسی ایشن رانا خالد محمود،میڈیکل سوشل ویلفیئر آفیسر ثناء اللہ،سماجی رہنما نگہت انوار، رجسٹرار سی ای او ایجوکیشن آفس شریف احرا شامل تھے۔ اس موقع پر مینجنگ ڈائریکٹر حاجی محمد انور کی صاحبزادی ریڈیالوجسٹ ڈاکٹر تحریم انور نے ہسپتال کی اوپننگ کا کیک کاٹا۔ جبکہ اس پروگرام کی میزبانی کے فرائض ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نامور سماجی رہنما محمد شاہد سندھو نے ادا کئے اور تقریب کے اختتام پر تمام شرکاء کی آمد کا شکریہ ادا کیا۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

ہم عوام کے ہر دکھ سکھ میں برابر کے شریک ہیں

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے