تازہ ترین
Home / Home / فارم 47 سے بنی جعلی حکومت کسانوں کا استحصال کر رہی ہے

فارم 47 سے بنی جعلی حکومت کسانوں کا استحصال کر رہی ہے


کھاد، بجلی اور ڈیزل بہت زیادہ مہنگا ہو گیا ہے، کسان انتہائی پریشان ہے

جعلی حکومت نے گندم خریدنے کی جو پالیسی بنائی اس سے کسان دشمنی واضح ہو چکی ہے : ریاض فتیانہ

کمالیہ (ایڈیٹر نیوز آف پاکستان ڈاکٹر غلام مرتضیٰ) پاکستان تحریک انصاف کے سینئیر رہنما ایم این اے ریاض فتیانہ نے کہا ہے کہ فارم 47 سے بنی جعلی حکومت کسانوں کا استحصال کر رہی ہے۔ کھاد، بجلی اور ڈیزل بہت زیادہ مہنگا ہو گیا ہے۔ کسان انتہائی پریشان ہے، اس کی فصل کا ریٹ پورا نہیں مل رہا۔ جعلی حکومت نے گندم خرید نے کی جو پالیسی بنائی ہے اس سے کسان دشمنی واضح ہو چکی ہے۔ جعلی حکومت کو چاہیے کہ وہ گندم کی خرید پالیسی کو اوپن کرے اور تمام گندم کاشتکار کے کھیت سے خرید کرے۔ جس طرح ہماری پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے کسانوں کو خوش رکھا اور کسان کی گندم کا دانہ دانہ خریدا۔ تب تمام فصلیں جن میں کپاس، گندم، چاول، کماد اور مکئی شامل ہے ان سب کی قیمت اخراجات کو مد نظر رکھ کر متعین کی گئی تھیں۔ جب بھی ن لیگ حکومت میں آتی ہے، کسان رُل جاتا ہے اور بیوپاری، آڑھتی و کارخانہ دار موج میں رہتا ہے۔ ریاض فتیانہ نے مزید کہا کہ میں کسانوں، مزدوروں کے ساتھ کھڑا ہوں اور اسمبلی میں کاشتکاروں کے مسائل اور حق پر کھل کر بات کروں گا۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

اسٹیٹ بینک میوزیم اینڈ آرٹ گیلری کے ٹریولنگ نمائش میں جوجٹسو کے مظاہرے نے ناظرین کو مسحور کردیا

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) اسٹیٹ بینک میوزیم اور پاکستان جاپان کلچرل ایسوسی ایشن سندھ نے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے