تازہ ترین
Home / Home / سینئر صحافی محمد ندیم خان کی شادی کی سالگرہ پر پریس کلب لاری اڈا کمالیہ کے عہدیداران و اراکین کی جانب سے مبارکباد

سینئر صحافی محمد ندیم خان کی شادی کی سالگرہ پر پریس کلب لاری اڈا کمالیہ کے عہدیداران و اراکین کی جانب سے مبارکباد

 

کمالیہ(ایڈیٹر نیوز آف پاکستان ڈاکٹر غلام مرتضیٰ) سینئر صحافی محمد ندیم خان کی شادی کی سالگرہ پر پریس کلب لاری اڈا کمالیہ کے عہدیداران و اراکین کی جانب سے مبارکباد۔ تفصیل کے مطابق سینئر صحافی و بانی تحریک ون وے روڈ محمد ندیم خان کی شادی کی 19ویں سالگرہ کے موقع پر پریس کلب لاری اڈا کمالیہ کے عہدیداران و اراکین کی جانب سے انہیں مبارکباد پیش کی گئی۔ صحافتی شخصیات کا کہنا تھا کہ بلا شبہ محمد ندیم خان نے ہمیشہ مثبت صحافت کے فروغ اور علاقہ کی عوام کے مسائل کو اجاگر کرنے کے لئے کام کیا ہے۔ ہم ان کی صحافتی خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور دعا کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ انہیں خوش و خرم رکھے اور زندگی میں مزید بہاریں اور کامیابیاں عطاء کرے۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

عائشہ باوانی کالج کا نام تبدیل کرنے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، عمارت 2017 میں عدالتی فیصلے کے بعد متعلقہ ٹرسٹ کے حوالے کردی گئی تھی، سیکریٹری کالجز سندھ

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) سیکریٹری کالجز سندھ ندیم الرحمٰن میمن نے شاہراہِ فیصل پر واقع …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے