کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) پنجاب کے فرحان علی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسلام آباد کے دانیال شہزاد کو فائنل میں چار صفر سے شکست دے کر تیسری نیشنل جونیئر انڈر 17 اسنوکر چیمپئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ پاکستان بلیئرڈز اینڈ اسنوکر ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام جہانگیر خان اسپورٹس کمپلیکس میں منعقدہ چیمپئن شپ کے فائنل میں فرحان علی نے یکطرفہ مقابلے میں کامیابی حاصل کی۔ فائنل کے فریم اسکور 21-65، 11-71، 33-79 اور 40-59 رہے۔
پی بی ایس اے کے اعزازی سیکریٹری نوید کپاڈیہ کے مطابق سیمی فائنل میں فرحان علی نے پنجاب کے موسیٰ تنویر کو چار ایک سے شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کی۔ اس مقابلے میں فریم اسکور 10-67، 77-45، 43-82، 49-62 اور 01-59 رہا۔
دوسرے سیمی فائنل میں اسلام آباد کے دانیال شہزاد نے پنجاب کے ایم کاسان کو سخت مقابلے کے بعد چار دو سے ہرا کر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا۔ دانیال شہزاد کی فتح کا فریم اسکور 30-67، 70-35، 64-31، 48-61، 37-54 اور 45-70 رہا۔