تازہ ترین
Home / اہم خبریں / پاکستان پیپلز پارٹی کراچی کے ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات اور ممبر سندھ کونسل (NA-235) محمد آصف خان نے سچل گوٹھ میں قاسمی کلینک اینڈ ریجمینٹل تھراپی سینٹر اور فری طبی کیمپ کا افتتاح کیا

پاکستان پیپلز پارٹی کراچی کے ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات اور ممبر سندھ کونسل (NA-235) محمد آصف خان نے سچل گوٹھ میں قاسمی کلینک اینڈ ریجمینٹل تھراپی سینٹر اور فری طبی کیمپ کا افتتاح کیا

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کراچی کے ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات اور ممبر سندھ کونسل (حلقہ NA-235) محمد آصف خان نے اپنے حلقہ انتخاب سچل گوٹھ میں قاسمی کلینک اینڈ ریجمینٹل تھراپی سینٹر کے ساتھ ساتھ ایک مفت طبی کیمپ کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر پاکستان طبی کانفرنس ایسوسی ایشن سندھ کے صدر حکیم سراج الدین چانڈو، نائب صدر حکیم نسیم قاسمی کراچی ڈویژن کے صدر سلام عارف عظیمی، نائب صدر طبیبہ صائمہ نسیم اور دیگر معزز افراد موجود تھے۔

محمد آصف خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ **”قاسمی کلینک کے تحت مریضوں کو 50% ڈسکاؤنٹ پر لیب ٹیسٹ اور کچھ علاج مفت فراہم کیے جا رہے ہیں، جو ایک قابل تعریف اقدام ہے۔ لیکن میرے لیے سب سے زیادہ خوشی کی بات یہ ہے کہ یہاں خدمات انجام دینے والے تمام حکماء (خواتین و حضرات) کوالیفائڈ اور رجسٹرڈ ہیں

انہوں نے مزید کہا کہ طب کے شعبے میں، چاہے وہ ایلوپیتھک ہو، یونانی ہو یا ہومیوپیتھک، علاج کرنے والے کا لائسنس یافتہ اور رجسٹرڈ ہونا انتہائی ضروری ہے تاکہ عوام کی صحت اور جانوں کو کسی بھی قسم کے نقصان سے بچایا جا سکے۔

حکیم سراج الدین چانڈو(صدر، پاکستان طبی کانفرنس ایسوسی ایشن سندھ) نے کلینک کے معیارات اور عوامی خدمت کے جذبے کو سراہا
حکیم نسیم قاسمی نے کہا کہ یہ مرکز مقامی آبادی کو جدید اور روایتی علاج کی سہولیات یکجا طور پر فراہم کرے گا طبیبہ صائمہ نسیم نے خواتین کے لیے صحت کی بہتر سہولیات پر زور دیا۔

یہ اقدام عوامی صحت کے فروغ اور غریب طبقات تک معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کی جانب ایک اہم قدم ہے۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے