کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) پی سی بی کی ہدایت پر اور ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کراچی زون دو کے زیراہتمام منعقدہ پروفیسراعجاز فاروقی T/20 انٹرکلب کرکٹ ٹورنامنٹ میں مذید دو میچوں کا فیصلہ ہوگیا یونائیٹیڈ اسپورٹس نے قذافی جیمخانہ کو 111 رنز سے شکست دیدی جبکہ دوسرے میچ میں مجاہد جیمخانہ نے سرجانی اسپور کو 66 رنز سے شکست دیدی۔ٹی ایم سی گراونڈ پر کھیلے گئے پہلے میچ میں یونائیٹیڈ اسپورٹس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوۓ مقررہ 20 اوورز میں 203 رنز اسکور کئے سید نواب خان نے جارحانہ سینچری 116 رنز صرف 66 گیندوں پر 9 چوکوں اور 8 چھکوں کی مدد سے اسکور کئے جبکہ کپتان حسن جعفری نے 55 رنز کی اننگ کھیلی قذافی جیمخانہ کے ارسلان انصاری نے تین کھلاڑیوں کو آوٹ کیا ہدف کے تعاقب میں قذافی جیمخانہ کی پوری ٹیم 14۰2 اوورز میں 92 رنز بناکر آوٹ ہوگئی عدنان قریشی نے 19 اور نادر انصاری نے 18 رنز اسکور کئے احمد علیم نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوۓ صرف 19 رنز دیکر چار کھلاڑیوں کو آوٹ کیا جبکہ غازی عباد ناصر نے دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ایمپائرنگ کے فرائض اسد علی اور زاہد غوری نے سرانجام دئیے جبکہ منہاج غوری آفیشل اسکورر تھا۔ٹی ایم سی گراونڈ پر کھیلے گئے دوسرے میچ میں مجاہد جیمخانہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوۓ مقررہ 20 اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 182 رنز بناۓ سکندر حسن نے 50 رنز ، عادل اشفاق نے ناقابل شکست 53 رنز اور منیرالرحمٰن نے ناقابل شکست 28 رنز اسکور کئے سرجانی اسپورٹس کے معاذ علی نے تین جبکہ محسن صادق نے دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا ہدف کے تعاقب میں سرجانی اسپورٹس کی پوری ٹیم 16۰4 اوورز میں 116 رنز بناکر آوٹ ہوگئی عرفان احمد نے ناقابل شکست 27 اور سید نوید نے 19 رنز اسکور کئے مجاہد جیمخانہ کی جانب سے رضوان عزیز اور ناسط بخاری نے تین تین جبکہ عادل اشفاق نے دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا ایمپائرنگ کے فرائض اظہر علی اور اسد علی نے سرانجام دئیے جبکہ منہاج غوری آفیشل اسکورر تھے۔
Home / اہم خبریں / پروفیسراعجاز فاروقی کرکٹ ٹورنامنٹ میں یونائیٹیڈ اسپورٹس اور مجاہد جیمخانہ کی کامیابی۔