تازہ ترین
Home / اہم خبریں / چیف آف دی نیول اسٹاف دوسرا انٹرنیشنل سیلنگ ریگاٹا اختتام پذیر، پاکستان نے ونڈ سرفنگ میں گولڈ میڈل جیت لیا

چیف آف دی نیول اسٹاف دوسرا انٹرنیشنل سیلنگ ریگاٹا اختتام پذیر، پاکستان نے ونڈ سرفنگ میں گولڈ میڈل جیت لیا

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) پاکستان نیوی ایکواٹک سیلنگ کلب کراچی میں پانچ روز تک جاری رہنے والا دوسرا چیف آف دی نیول اسٹاف (CNS) انٹرنیشنل سیلنگ ریگاٹا اختتام پذیر ہوگیا۔ ایونٹ میں مختلف کلاسز کے مقابلوں میں ملائیشیا، تھائی لینڈ اور پاکستان نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

اختتامی تقریب پی این ایس رہبر، منوڑہ میں منعقد ہوئی، جس کے مہمانِ خصوصی صوبائی وزیر ثقافت و سیاحت ذوالفقار علی شاہ تھے، جنہوں نے کامیاب کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔ ریگاٹا 23 سے 27 ستمبر تک جاری رہا، جس میں پاکستان، مصر، ملائیشیا اور تھائی لینڈ سمیت آٹھ ممالک کے 39 سیلرز نے حصہ لیا۔

نتائج کے مطابق، آئی ایل سی اے 7 کلاس میں ملائیشیا نے گولڈ اور سلور جبکہ تھائی لینڈ نے برانز میڈل حاصل کیا۔ آئی ایل سی اے 6 اوپن کلاس میں تھائی لینڈ نے گولڈ، ملائیشیا نے سلور اور مصر نے برانز میڈل جیتا۔ ونڈ سرفنگ ایونٹ میں پاکستان کے محمد عرفان نے گولڈ، طارق علی نے سلور جبکہ محمد کامران نے برانز میڈل اپنے نام کیا۔

مزید برآں، مزمل حسن، مریم اور عمائمہ کو خصوصی انعامات سے نوازا گیا۔ تقریب کے اختتام پر شرکاء کو انٹرنیشنل سیلنگ ریگاٹا پر مبنی خصوصی ڈاکیومنٹری بھی دکھائی گئی۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

سندھ کابینہ کا اجلاس کھیلوں کے فروغ کے لیے اہم فیصلے

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت سندھ کابینہ کے اجلاس میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے