Home / اہم خبریں / پاکستان فٹبال فیڈریشن کے زیر اہتمام فیفا کے تعاون سے جاری پانچ روزہ ایم اے ریفری کورس 2024 لاہور میں مکمل ہو گیا

پاکستان فٹبال فیڈریشن کے زیر اہتمام فیفا کے تعاون سے جاری پانچ روزہ ایم اے ریفری کورس 2024 لاہور میں مکمل ہو گیا

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) پاکستان فٹبال فیڈریشن کے زیر اہتمام فیفا کے تعاون سے جاری پانچ روزہ ایم اے ریفری کورس میں ملک بھر سے30 ریفریز نے حصہ لیا جن میں چار خواتین بھی شامل تھیں۔ کورس کی قیادت فیفا ریفری ڈویلپمنٹ آفیسر محمد روڈزالی نے کی جنکے ساتھ ملائیشیا سے تعلق رکھنے والے فزیکل فٹنس انسٹرکٹر خالدی بن سوپیان بھی شامل تھے۔ پانچ روزہ کورس کے دوران شرکاء کو تھیوری اور عملی پہلوؤں سے آگاہ کیا گیا ۔ اختتامی تقریب میں پاکستان فٹبال فیڈریشن کی نارملائزیشن کمیٹی کے رکن اور پی ایف ایف ریفریز کمیٹی کے چیئرمین محمد شاہد نیاز کھوکھر نے شرکاء میں اسناد تقسیم کی۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ریفریز کی ترقی کے لیے کورس بہت کار آمد ثابت ہو گا، یہاں شرکاء کو سیکھنے کا بہترین موقع ملا ہے، ملک کے مختلف حصوں میں اچھے ریفریز تیار کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

ڈی جی آئی ایس پی آر کا واضح مؤقف: بھارتی جارحیت کا فیصلہ کن اور بھرپور جواب دینے کا عزم

اسلام آباد، (ویب ڈیسک) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے