Home / اہم خبریں / پاکستان ریلوے کا نیا سرمائی شیڈول نافذ متعدد ٹرینوں کے اوقات اور اسٹاپس میں تبدیلی

پاکستان ریلوے کا نیا سرمائی شیڈول نافذ متعدد ٹرینوں کے اوقات اور اسٹاپس میں تبدیلی

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) پاکستان ریلوے نے ملک بھر میں ٹرینوں کے آپریشن کے لیے نیا سرمائی شیڈول جاری کردیا ہے، جو 16 اکتوبر سے نافذالعمل ہوگیا ہے۔ نئے شیڈول کے مطابق مختلف ٹرینوں کے روانگی کے اوقات میں معمولی ردوبدل کیا گیا ہے، جب کہ چند ٹرینوں کے بعض اسٹاپس ختم اور کچھ بحال کردیے گئے ہیں۔

ترجمان ریلوے کے مطابق 16 ٹرینوں کے روانگی کے اوقات میں معمولی تبدیلیاں کی گئی ہیں، 3 ٹرینوں کے اسٹیشن اسٹاپس ختم کر دیے گئے ہیں، جب کہ چار معطل شدہ ٹرینیں بحال کر کے نئے ٹائم ٹیبل میں شامل کر دی گئی ہیں۔

نئے شیڈول کے تحت علامہ اقبال ایکسپریس اب سیالکوٹ سے صبح 7:30 بجے روانہ ہوگی (پہلے 7:00 بجے)، نارووال پسنجر ٹرین صبح 7:25 بجے روانہ ہوگی (پہلے 7:00 بجے)، جب کہ فیض احمد فیض پسنجر ٹرین صبح 5:00 بجے چلے گی جو پہلے ساڑھے پانچ بجے روانہ ہوتی تھی۔

اسی طرح عوام ایکسپریس کراچی سے اب صبح 8:00 بجے کے بجائے 7:30 بجے روانہ ہوگی، جب کہ شالیمار ایکسپریس لاہور سے صبح 7:10 بجے روانہ ہوگی جو پہلے 7:30 بجے چلتی تھی۔

ترجمان کے مطابق، نو ٹرینوں کے عارضی اسٹاپس کو مستقل کردیا گیا ہے، جن میں رحمان بابا ایکسپریس، کراچی ایکسپریس، شالیمار ایکسپریس، جعفر ایکسپریس، پاک بزنس ایکسپریس، پاکپتن ایکسپریس، تیزگام اور ملت ایکسپریس شامل ہیں۔

ریلوے حکام کے مطابق نیا شیڈول موسمِ سرما میں آپریشنل سہولت اور مسافروں کی سہولت کے پیشِ نظر مرتب کیا گیا ہے۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

IoBM Squash Satellite Championship 2026 Concludes Successfully in Karachi

By Zeeshan Hussain Karachi: The inaugural IoBM Squash Satellite Championship 2026 concluded successfully after four …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے