کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسٹاف رپورٹر) پاکستان ریسرچ اسکالرز ایسوسی ایشن (پارسا) کی نئی کابینہ کا پہلا مشاورتی اجلاس سٹی گورنمنٹ کالج کراچی میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت بانی پارسا پروفیسر ڈاکٹر شکیل احمد خان اور مرکزی صدر پروفیسر کشور سلطانہ لودھی نے کی، جبکہ نائب جنرل سیکرٹری پروفیسر کہکشاں نجم نے میٹنگ کا آغاز کرتے ہوئے کابینہ اراکین کا تعارف پیش کیا۔
اجلاس میں تنظیمی و انتظامی امور، آئندہ کی حکمتِ عملی اور ایسوسی ایشن کے اغراض و مقاصد پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ شرکاء میں پروفیسر ڈاکٹر ایس ایم سعید، پروفیسر ممتاز فاطمہ، پروفیسر کہکشاں ہاشمی، پروفیسر ڈاکٹر عثمان ہاشمی، پروفیسر شاہد علی خان، پروفیسر طلحہٰ عمار، پروفیسر ڈاکٹر فہد بشیر، پروفیسر ڈاکٹر فیضان احمد، پروفیسر اقبال خان، پروفیسر ڈاکٹر انعام خان اور پروفیسر عادل جاوید شامل تھے۔ اجلاس میں تحقیق کے فروغ اور اسکالرز کے مسائل کے حل کے لیے مؤثر اقدامات پر اتفاق کیا گیا۔