Home / اہم خبریں / سردار محمد بخش مہر نے 35ویں نیشنل گیمز میں فٹبال اور کراٹے ایونٹس کا افتتاح کیا

سردار محمد بخش مہر نے 35ویں نیشنل گیمز میں فٹبال اور کراٹے ایونٹس کا افتتاح کیا

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر)
سندھ کے وزیر کھیل سردار محمد بخش مہر نے 35ویں نیشنل گیمز کے سلسلے میں کے ایم سی گراؤنڈ میں فٹبال اور پی ایس بی گراؤنڈ میں جاری کراٹے ایونٹ کا افتتاح کیا۔ وزیر کھیل نے دونوں ایونٹس کا تفصیلی جائزہ لیا، کھلاڑیوں سے ملاقات کی اور ان کی کارکردگی کو سراہا۔ اس موقع پر سیکریٹری کھیل منور علی مہیسر، پارلیمانی سیکریٹری صائمہ آغا، سابق سیکریٹری عبدالعلیم لاشاری، چیف انجینئر اسلم مہر سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔

پاکستان ایئر فورس اور بلوچستان کی ٹیموں کے درمیان ہونے والے فٹبال میچ کے پہلے ہاف میں مقابلہ سخت رہا اور اسکور 0-0 پر برابر رہا۔ دوسری جانب کراٹے ایونٹ میں ملک بھر سے 14 ٹیمیں شریک ہیں، جو اگلے چار روز تک مختلف کیٹیگریز میں مقابلہ کریں گی۔ وزیر کھیل نے کراٹے ایونٹس میں شریک بچوں کو خصوصی طور پر سراہتے ہوئے کہا کہ ایسی سرگرمیاں نوجوانوں میں اعتماد پیدا کرتی ہیں۔

سردار محمد بخش مہر نے کہا کہ سندھ حکومت اور محکمہ کھیل کی جانب سے نیشنل اور انٹرنیشنل کھلاڑیوں کے لیے بہترین انتظامات کو یقینی بنایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان ملک کا مستقبل ہیں اور ان کے لیے معیاری اسپورٹس سہولیات فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

پہلی IoBM اسکواش سیٹلائٹ چیمپئن شپ 2026 کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) انسٹی ٹیوٹ آف بزنس مینجمنٹ (IoBM) نے سندھ اسکواش ایسوسی ایشن …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے