Home / اسلام آباد / نگرا وزیراعظم انوار الحق کاکڑ عالمی اقتصادی فورم کے 54 ویں سالانہ اجلاس میں شرکت کے لیے زیورخ پہنچ گئے

نگرا وزیراعظم انوار الحق کاکڑ عالمی اقتصادی فورم کے 54 ویں سالانہ اجلاس میں شرکت کے لیے زیورخ پہنچ گئے

اسلام آباد، (نوپ نیوز) نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ عالمی اقتصادی فورم(ڈبلیو ای ایف) کے 54 ویں سالانہ اجلاس میں شرکت کے لیے سوئٹزرلینڈ کے شہر زیورخ پہنچ گئے نگران وزیراعظم عالمی اقتصادی فورم کی اس سال کی تھیم کے حوالے سے عالمی تنازعات کی روک تھام، عالمی نظام پر اعتماد کی بحالی اور معاشی بحران کے خاتمے کی حکمت عملی کے موضوعات پر مبنی تقاریب میں شرکت کریں گے۔
اتوار کو وزیر اعظم آفس کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق زیورخ آمد پر پاکستان کے جنیوا میں مستقل مندوب بلال احمد، سوئٹزرلینڈ میں پاکستان کے سفیر عامر شوکت اور اعلیٰ سفارتی حکام نے نگران وزیرِ اعظم کا استقبال کیا۔ نگران وزیر اعظم’’ ٹریڈ ٹیک ٹریلین ڈالر پرامس‘‘کے موضوع پر تقریب سے خطاب کریں گے اسکے علاوہ وزیرِ اعظم بین الاقوامی سرمایہ کاروں سے پاکستان میں سرمایہ کاری کے حوالے سے گفتگو بھی کریں گے۔ علاوہ ازیں فورم کے موقع پر وزیراعظم عالمی سیاسی شخصیات اور سرمایہ کاروں و کاروباری رہنمائوں سے ملاقاتیں کریں گے۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

PACC Holds Special Independence Day Ceremony in Collaboration with Lions International, District 305-S

KARACHI, (Staff Reporter) A special Independence Day ceremony was organized by the Pakistan American Cultural …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے