Home / اہم خبریں / موبی لنک بینک اور لیگل ایڈ سوسائٹی کا خواتین کے وراثتی حقوق کیلئے اشتراک

موبی لنک بینک اور لیگل ایڈ سوسائٹی کا خواتین کے وراثتی حقوق کیلئے اشتراک

کراچی(رپورٹ، ذیشان حسین) پاکستان کے معروف ڈیجیٹل مائیکروفنانس ادارے موبیلینک بینک نے خواتین کو ان کے وراثتی حقوق کے حصول میں معاونت فراہم کرنے کیلئے las.org.pk⁠ کے ساتھ اشتراک قائم کر لیا ہے یہ اقدام بینک کی “The Invisible Heirs” مہم کا حصہ ہے، جس کا مقصد خواتین میں حقِ وراثت سے متعلق آگاہی پیدا کرنا، قانونی مسائل کو اجاگر کرنا اور انہیں اپنے جائز حقوق کے حصول کیلئے بااختیار بنانا ہے۔

اس شراکت داری کے تحت خواتین کو وراثتی مقدمات میں قانونی معاونت، دستاویزات کی تیاری، عدالت میں نمائندگی اور فیصلے تک رہنمائی فراہم کی جائے گی۔ یہ معاونت خصوصاً ایسے کیسز کیلئے ہوگی جہاں موسمیاتی تبدیلیوں، قدرتی آفات یا خاندانی دباؤ کے باعث خواتین اپنے حقِ وراثت سے محروم رہتی ہیں۔ موبی لنک بینک کے صدر و سی ای او حارث محمد چودھری نے کہا کہ خواتین کی مالی خودمختاری صرف بینکنگ سہولیات تک محدود نہیں بلکہ ان کے جائز اثاثوں اور مالی حقوق تک رسائی بھی ضروری ہے۔

لیگل ایڈ سوسائٹی کی سی ای او بیرسٹر حیا ایمان زاہد نے کہا کہ وراثت خواتین کیلئے صرف قانونی حق نہیں بلکہ عزت، تحفظ اور معاشی آزادی کا ذریعہ بھی ہے۔ موبی لنک بینک اپنی “The Invisible Heirs” مہم کے تحت دوست اپپ میں پاکستان کا پہلا وراثتی کیلکولیٹر بھی متعارف کرا چکا ہے، جس کے ذریعے خواتین شرعی اصولوں کے مطابق اپنے حصے کا اندازہ لگا سکتی ہیں اس اقدام کے تحت خواتین کیلئے آگاہی سیشنز بھی منعقد کیے جائیں گے تاکہ انہیں قانونی حقوق اور مالی خودمختاری سے متعلق شعور فراہم کیا جا سکے۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

سندھ اسمبلی میں گھریلو ملازمین کے حقوق کے تحفظ کا بل منظور، کراچی کیلئے مزید 500 الیکٹرک بسوں کی منظوری

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/ اسٹاف رپورٹر) سندھ اسمبلی نے گھریلو ملازمین کے تحفظ اور فلاح …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے