Home / اہم خبریں / پاکستان کی ایران امریکا کشیدگی کم کرانے کیلئے سفارتی کوششیں تیز، محسن نقوی کی تہران میں اہم ملاقاتیں

پاکستان کی ایران امریکا کشیدگی کم کرانے کیلئے سفارتی کوششیں تیز، محسن نقوی کی تہران میں اہم ملاقاتیں

تہران، (نوپ نیوز ) ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی کم کرانے کیلئے پاکستان کی سفارتی سرگرمیاں تیز ہو گئی ہیں، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے تہران میں ایرانی عسکری اور سیاسی قیادت سے اہم ملاقاتیں کیں۔ ایرانی دارالحکومت میں انہوں نے اسلامی انقلابی گارڈ کور کے سربراہ احمد واحدی اور ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومینی سے ملاقات کر کے خطے کی تازہ صورتحال، جنگ بندی اور امریکا ایران مذاکرات پر تبادلہ خیال کیا۔ ذرائع کے مطابق پاکستان دونوں ممالک کے درمیان تعطل کا شکار مذاکرات بحال کرانے کیلئے سرگرم سفارتی کردار ادا کر رہا ہے۔

حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد نے امریکا کی نئی تجاویز ایرانی قیادت تک پہنچا دی ہیں، جن میں پابندیوں اور منجمد اثاثوں سے متعلق بعض نکات شامل ہیں۔ تاہم ایرانی جوہری پروگرام اب بھی سب سے بڑا اختلافی مسئلہ ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کی کوشش ہے کہ دونوں ممالک ایک بار پھر براہِ راست مذاکرات پر آمادہ ہوں تاکہ خطے کو نئی جنگ سے بچایا جا سکے۔ اس دوران ایرانی صدر مسعود پزشکیاں نے حالیہ کشیدگی میں پاکستان کے سفارتی کردار اور جنگ بندی کو مستحکم بنانے کی کوششوں کو سراہا ہے۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

سندھ پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن (سپرا) کی سندھ اسمبلی آفس میں ممبر خاور حسین کی پہلی برسی کی دعائیہ تقریب

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) سندھ پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن (سپرا) کے متحرک رکن اور سینئر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے