اسلام اباد، (ویب ڈیسک) سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 2 روپے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 79 پیسے فی لٹر کمی کی گئی ہے۔
قیمتوں میں کمی کے بعد پٹرول 265 روپے 45 پیسے سے کم ہوکر 263 روپے 45 پیسے فی لٹر ہو گیا ہے، جبکہ ڈیزل کی نئی قیمت 284 روپے 44 پیسے سے گھٹ کر 279 روپے 65 پیسے فی لٹر مقرر کر دی گئی ہے۔
حکومتی فیصلے سے عوامی ٹرانسپورٹ اور روزمرہ اخراجات میں کچھ حد تک ریلیف کی توقع کی جا رہی ہے۔