تازہ ترین
Home / اہم خبریں / سجاس الیون نے اولمپیئنز اور انٹرنیشنل کھلاڑیوں پر مشتمل کے ایچ اے ویٹرنز الیون کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک گول سے شکست دیدی، ویٹرنز الیون کوئی گول نہ کرسکی

سجاس الیون نے اولمپیئنز اور انٹرنیشنل کھلاڑیوں پر مشتمل کے ایچ اے ویٹرنز الیون کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک گول سے شکست دیدی، ویٹرنز الیون کوئی گول نہ کرسکی

۔کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے زیراہتمام اولمپیئن حنیف خان و ڈاکٹر جنید علی شاہ اسپورٹس کمپلیکس میں سجاس الیون اور کے ایچ اے ویٹرنز الیون کے درمیان نمائشی میچ کھیلا گیا، جس میں اسپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن سندھ (سجاس) نے اولمپئنز اور انٹرنیشنل کھلاڑیوں پر مشتمل کے ایچ اے ویٹرنز ٹیم کو ایک گول سے شکست دے دی۔

نمائشی میچ میں ویٹرنز الیون کوئی گول نہ کر سکی، جبکہ سجاس الیون کی جانب سے انٹرنیشنل کرکٹ کمنٹیٹر و اینکر ریاض الدین نے پہلے ہاف میں فیصلہ کن گول کیا، جو اختتام تک برقرار رہا۔

میچ کی مہمان خصوصی ممبر قومی اسمبلی اور صدر وومن ہاکی سندھ سیدہ شہلا رضا بھی ایکشن میں نظر آئیں، جنہوں نے خود بھی میدان میں اتر کر قومی کھیل سے اپنی وابستگی ظاہر کی۔ ان کا کہنا تھا کہ ’’آج کا میچ نہ کھیلتی تو بہت افسوس ہوتا، ہاکی کی بحالی میں میڈیا کا کردار قابل تحسین ہے۔‘‘

تقریب میں اولمپئنز کلیم اللہ، حنیف خان، افتخار سید، ناصر علی، ایاز محمود اور وسیم فیروز شریک ہوئے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت چاہے ہاکی کی بحالی کے لیے لائحہ عمل بنائے یا نہ، ہم قومی کھیل کے لیے میدان میں موجود ہیں اور نوجوانوں کو اپنے تجربے سے مستفید کرتے رہیں گے۔

سجاس کے سیکریٹری شاہد عثمان ساٹی نے کہا کہ ’’کے ایچ اے کی محنت و لگن قابل ستائش ہے، ہم قومی کھیل کی بحالی کے لیے ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔‘‘

میچ میں سجاس الیون کے فیلڈ کپتان اولمپیئن حنیف خان اور ویٹرنز ٹیم کے کپتان اولمپیئن ناصر علی تھے۔ تقریب کے اختتام پر سیدہ شہلا رضا نے سیکریٹری اسپورٹس منور علی مہیسر، صدر کے ایچ اے سید امتیاز علی شاہ، صدر وومن ونگ ڈاکٹر آسماء علی شاہ اور اولمپئنز کے ہمراہ سجاس کے کپتان شاہد ساٹی کو وننگ ٹرافی، جب کہ ناصر علی کو رنر اپ ٹرافی پیش کی۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے