تازہ ترین
Home / اہم خبریں / رامسوامی واقعہ: ڈمپر ایسوسی ایشن کے صدر لیاقت محسود کی ضمانت قبل از گرفتاری پر سماعت 13 نومبر تک ملتوی

رامسوامی واقعہ: ڈمپر ایسوسی ایشن کے صدر لیاقت محسود کی ضمانت قبل از گرفتاری پر سماعت 13 نومبر تک ملتوی

کراچی، (ویب ڈیسک) ایڈیشنل سیشن جج جنوبی/سٹی کورٹ میں رامسوامی میں ڈمپر کی ٹکر سے نوجوان کی ہلاکت کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ واقعے کے بعد ہنگامہ آرائی، فائرنگ اور شہریوں پر تشدد کے الزام میں ڈمپر ایسوسی ایشن کے صدر لیاقت محسود کے خلاف مقدمہ درج ہے۔

مدعی کے وکیل سلمان مجاہد نے عدالت سے استدعا کی کہ ملزم کے خلاف دہشت گردی کی دفعات 6 اور 7 انسدادِ دہشت گردی ایکٹ 1997 کے تحت شامل کی جائیں، کیونکہ ایف آئی آر کے متن کے مطابق یہ کیس اس قانون کی تعریف میں آتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پولیس نے تاحال ملزم کا سی آر او بھی نہیں کروایا۔

پراسیکیوشن نے مدعی وکیل سلمان مجاہد کے اعتراضات کو درست قرار دیتے ہوئے انہیں اپنایا۔ عدالت نے درخواست پر تفتیشی افسر سے رپورٹ طلب کرلی اور اعتراضات پر فیصلہ محفوظ کرلیا جو 13 نومبر کو سنایا جائے گا۔

عدالت نے لیاقت محسود کی عبوری ضمانت میں 13 نومبر تک توسیع کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

ورلڈ کلچر فیسٹیول 2025 کے 13ویں روز فلم اور تھیٹر کا راج، اردو اور سندھی زبان میں پیش کیے گئے ڈراموں کو شائقین کی بھرپور پذیرائی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے زیر اہتمام جاری 39 روزہ ورلڈ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے