تازہ ترین
Home / اہم خبریں / ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ میں محمد آصف کا فاتحانہ آغاز

ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ میں محمد آصف کا فاتحانہ آغاز

دوحہ، قطر (ویب اسپورٹس)آئی بی ایس ایف ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ کا آغاز قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ہو گیا۔ پاکستان کے عالمی چیمپئن محمد آصف نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنا پہلا میچ جیت لیا، تاہم قومی ٹیم کے دوسرے کھلاڑی محمد حسنین کو سخت مقابلے کے بعد شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

پاکستان بلیئرڈز اینڈ اسنوکر ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل نوید کپاڈیہ کے مطابق، چیمپئن شپ کے ابتدائی مرحلے میں 48 کھلاڑیوں کو 12 گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے، جہاں ہر کھلاڑی تین لیگ میچز کھیلے گا۔ ہر گروپ سے دو بہترین کھلاڑی ناک آؤٹ راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کریں گے۔

پہلے روز کھیلے گئے مقابلے میں محمد آصف نے سنگاپور کے چن کینگ کوانگ کو چار، صفر کے بڑے مارجن سے شکست دی۔ ان کے حق میں فریم اسکور 9-89، 44-73، 48-58 اور 13-83 رہا، جبکہ انہوں نے میچ کے دوران 66 اور 77 کے شاندار بریک کھیل کر اپنی فارم ثابت کی۔

دوسری جانب، محمد حسنین ہانگ کانگ کے تام یون فنگ کے خلاف سخت مقابلے کے بعد چار، تین فریم سے ہار گئے۔ فنگ کے حق میں فریم اسکور 73-38، 42-77، 59-52، 26-70، 79-26، 47-80 اور 4-116 رہا۔ میچ کے دوران فاتح کھلاڑی نے ایک شاندار سنچری بریک بھی کھیلا۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

ورلڈ کلچر فیسٹیول 2025 کے 13ویں روز فلم اور تھیٹر کا راج، اردو اور سندھی زبان میں پیش کیے گئے ڈراموں کو شائقین کی بھرپور پذیرائی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے زیر اہتمام جاری 39 روزہ ورلڈ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے