اسلام آباد، (ویب نیوز) وفاقی وزارتِ خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 4 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 276 روپے 81 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی ہے۔
اسی طرح پیٹرول کی قیمت میں بھی 4 روپے 7 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے اور نئی قیمت 268 روپے 68 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔