Home / اہم خبریں / ایشیا کپ میں بنگلہ دیش کی سنسنی خیز فتح، افغانستان کو 8 رنز سے شکست

ایشیا کپ میں بنگلہ دیش کی سنسنی خیز فتح، افغانستان کو 8 رنز سے شکست

ابوظہبی/ کراچی، (رپورٹ ، ذیشان حسین) بنگلہ دیش نے ایشیا کپ 2025 کے گروپ بی کے میچ میں افغانستان کو 8 رنز سے شکست دے کر سپر فور مرحلے میں رسائی کی امیدیں برقرار رکھیں۔

155 رنز کے ہدف کے تعاقب میں افغان ٹیم 20 اوورز میں 145 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ کپتان راشد خان نے 11 گیندوں پر 20 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی جبکہ نور احمد نے اختتامی لمحات میں دو چھکے لگا کر میچ کو سنسنی خیز بنانے کی کوشش کی۔ اس سے قبل رحمان اللہ گرباز نے 35 (31) اور عظمت اللہ عمرزئی نے 30 (16) رنز بنائے، تاہم دیگر بلے باز خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکے۔ بنگلہ دیش کی جانب سے مستفیض الرحمٰن (3-28)، ناسم احمد (2-11) اور تسکین احمد (2-34) نے شاندار باؤلنگ کرتے ہوئے میچ کا پانسہ پلٹ دیا۔

اس سے پہلے بنگلہ دیش نے اوپنر تنزید حسن کی شاندار نصف سنچری (52 رنز، 31 گیندوں) کی بدولت 5 وکٹوں کے نقصان پر 154 رنز اسکور کیے۔ افغانستان کی طرف سے راشد خان اور نور احمد نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

اس کامیابی کے بعد بنگلہ دیش نے گروپ بی میں چار پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کرلی ہے جبکہ سری لنکا سرفہرست ہے۔ اب بنگلہ دیش کی قسمت افغانستان اور سری لنکا کے درمیان جمعرات کو ہونے والے اہم میچ پر منحصر ہے۔ اگر سری لنکا کامیاب ہوتا ہے تو بنگلہ دیش سپر فور مرحلے میں جگہ بنالے گا۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے