Home / اہم خبریں / ایشیا کپ 2025: پاکستان نے یو اے ای کو شکست دے کر سپر فور میں جگہ بنالی

ایشیا کپ 2025: پاکستان نے یو اے ای کو شکست دے کر سپر فور میں جگہ بنالی

دبئی / کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اہم میچ میں پاکستان نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کو 41 رنز سے شکست دے کر ایشیا کپ 2025 کے سپر فور مرحلے میں رسائی حاصل کرلی۔

دبئی کی پچ پاکستانی بیٹرز کے لیے مشکل ثابت ہوئی اور قومی ٹیم وقفے وقفے سے وکٹیں گنواتی رہی تاہم فخر زمان نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے نصف سنچری اسکور کی اختتامی اوورز میں شاہین شاہ آفریدی نے صرف 14 گیندوں پر 29 رنز کی دھواں دار اننگز کھیل کر ٹیم کا مجموعہ 146/9 تک پہنچا دیا۔

147 رنز کے ہدف کے تعاقب میں یو اے ای 105 پر ڈھیر ہوگئی یو اے ای کے اوپنرز علیشان شرافو اور محمد وسیم نے 2.3 اوورز میں 21 رنز بنا کر جارحانہ آغاز فراہم کیا، تاہم علیشان شرافو کے آؤٹ ہوتے ہی ٹیم مشکلات کا شکار ہوگئی چند گیندوں کے اندر مزید دو وکٹیں گرنے سے یو اے ای کا اسکور 37/3 ہوگیا اس کے بعد راہول چوپڑا اور دھرو پرشر نے اننگز کو سنبھالنے کی کوشش کی لیکن بڑھتے رن ریٹ کے دباؤ میں 20 رنز پر بڑی شاٹ کھیلتے ہوئے وکٹ گنوا بیٹھے یو اے ای کی بیٹنگ لائن یکے بعد دیگرے ناکام ہوتی رہی اور پوری ٹیم 105 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔

اس جیت کے ساتھ ہی پاکستان نے سپر فور مرحلے میں اپنی جگہ پکی کر لی۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے