تازہ ترین
Home / اہم خبریں / آئی ٹی ٹی ایف پارٹیسپیشن پروگرام، کراچی میں گراس روٹس ٹیبل ٹینس کے فروغ کا سنگِ میل ہے۔ محسن رضا

آئی ٹی ٹی ایف پارٹیسپیشن پروگرام، کراچی میں گراس روٹس ٹیبل ٹینس کے فروغ کا سنگِ میل ہے۔ محسن رضا

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) انٹرنیشنل ٹیبل ٹینس فیڈریشن (ITTF) کی جانب سے پاکستان ٹیبل ٹینس فیڈریشن (PTTF) کو بنیادی سطح پر کھیل کے فروغ کی خصوصی ذمہ داری سونپی گئی، جس کے تحت یکم سے 10 نومبر تک فاطمیہ اسپورٹس کمپلیکس کراچی میں آئی ٹی ٹی ایف پارٹیسپیشن پروگرام کامیابی سے منعقد ہوا۔ فیڈریشن کے صدر احمر ملک کی نامزدگی پر نائب صدر محسن رضا نے پروگرام کی قیادت کی اور سینکڑوں شرکا کے ساتھ تکنیکی مہارتوں، صحت کے فوائد، ذہنی مضبوطی، اسٹریس مینجمنٹ اور ریلّی بلڈنگ جیسی اہم تربیتی نکات شیئر کیے۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹیبل ٹینس صرف ایک کھیل نہیں بلکہ زندگی کے چیلنجز کا سامنا پھرتی اور ذہانت سے کرنے کا ذریعہ بھی ہے۔

محسن رضا نے آئی ٹی ٹی ایف کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ عالمی پروگرام گراس روٹس سطح پر کھیل کے فروغ اور ممالک کو بااختیار بنانے میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے صدر احمر ملک کا بھی خصوصی شکریہ ادا کیا کہ کراچی کو اس سنگِ میل پروگرام کی میزبانی کا موقع ملا، جو نہ صرف مقامی کھلاڑیوں کے لیے حوصلہ افزائی کا باعث بنا بلکہ مستقبل کے لیے ٹیبل ٹینس کے فروغ کی مضبوط بنیاد بھی ثابت ہوگا۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

سندھ کابینہ کا اجلاس کھیلوں کے فروغ کے لیے اہم فیصلے

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت سندھ کابینہ کے اجلاس میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے