کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) پہلی IoBM سپر لیگ (ISL ’24) انٹر یونیورسٹی کرکٹ چیمپئن شپ 2024 راشد لطیف کرکٹ اکیڈمی (RLCA) گلبرگ میں جاری رہی، جس میں گروپ بی کے دو سنسنی خیز میچز جاری ہیں آج کھیلے گئے دو میچز میں سے پہلے میچ میں فاسٹ یونیورسٹی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 18.3 اوورز میں 129 رنز بنا کر اؤٹ ہو گئی جبکہ ڈیننگ ٹیم نے آسانی سے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے اسے 11.3 اوورز میں حاصل کر لیا اور 9 وکٹوں سے فتح حاصل کر لی۔ ڈیننگ ٹیم کے ایم حسن شیخ مین آف دی میچ قرار پائے۔ کھیلے گئے دوسرے میچ میں سلیم حبیب یونیورسٹی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 16.3 اوورز میں 91 رنز بنا کر اؤٹ ہو گئی جبکہ زیبول یونیورسٹی نے بھرپور جواب دیتے ہوئے 93 رنز کا ہدف 12 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ زیبول یونیورسٹی کے ایم حارث خان کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔
Home / اہم خبریں / ہلی IoBM سپر لیگ (ISL ’24) انٹر یونیورسٹی کرکٹ چیمپئن شپ 2024 راشد لطیف کرکٹ اکیڈمی (RLCA) گلبرگ میں جاری مزید دو میچز کے فیصلے ہو گئے۔