کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) کراچی یونین آف جرنلسٹس (دستور)کے سالانہ انتخابات برائے سال2025-26صدر اور سیکرٹری سمیت تمام عہدیدران اور گورننگ باڈی کے ارکان بلامقابلہ منتخب ہوگئے۔چیئرمین الیکشن کمیٹی عطاء محمد تبسم کے مطابق 24 مئی کو کاغذات نامزدگی واپس لینے کے موقع پر بیشتر امیدواروں نے کاغذات نامزدگی واپس لے لئے جس کے بعد صدر کے عہدے کے لئے نصراللہ چوہدری اور سیکرٹری کی نشست پر محمد ریحان خان چشتی بلامقابلہ منتخب ہو گئے ہیں جبکہ نائب صدر کی دو نشستوں پر فاروق سمیع اور منصور قریشی، جوائنٹ سیکرٹری کی دو نشستوں پر عبدالرحمن اور اطہرفاروقی ،خازن کی نشست پر زین علی اور سیکریٹری اطلاعات کے عہدے پر اظفروقاص عباسی بلامقابلہ منتخب ہو گئے ہیں ۔الیکشن کمیٹی کے جاری کردہ نتائج کے مطابق عبدالقادر منگریو،انعم رزاق ،عارف حبیب، عطاالرحمان ،جنید شاہ خدیجہ راٹھور ،شفقت عزیز بھٹی ،ریحان حیدراور صلاح الدین عباسی بلا مقابلہ گورننگ باڈی کے ارکان منتخب ہو گئے ہیں۔اس کے ساتھ ساتھ بی ڈی ایم کی 71 نشستوں پر بھی متعدد امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی واپس لینے پر 71 امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہو گئے ہیں۔ نو منتخب صدر کے یو جے دستور نصراللہ چوہدری اور سیکریٹری محمد ریحان خان چشتی نے ان پر بھرپور اعتماد کرنے پر تمام ممبران کا شکریہ ادا کیا ہے اور کہا ہے کہ کے یوجے کی نومنتخب قیادت اپنی ذمہ داریاں کو احسن طریقے سے ادا کرنے کی کوشش کرے گی اور صحافیوں کی کے مسائل کے حل کے لئے ہر ممکن اقدامات کرے گی۔
انہوں نے سبکدوش ہونے والی مجلس عاملہ بلخصوص صدر حامد الرحمن اور سیکریٹری سید نبیل اختر کی کارکردگی کو بھی سراہا ہے ۔ انہوں نے کہا ہے کہ اس وقت میڈیا ورکرز شدید مشکلات کا شکار ہیں جن کے حل کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے نو منتخب صدر اور سیکریٹری نے ان تمام افراد کا شکریہ ادا کیا ہے جو کہ انتخابات کا حصہ بنے اور ان کے حق میں کاغذات نامزدگی واپس لئے نو منتخب باڈی نے الیکشن کے انعقاد پر الیکشن کمیٹی کے چیئرمین عطا محمد تبسم , امتیاز نارانجا اور دیگر ارکین کا بھی شکریہ ادا کیا ہے.
Home / اہم خبریں / کے یوجے(دستور)کے سالانہ انتخابات 2025:صدر اور سیکرٹری سمیت تمام عہدیدران اور گورننگ باڈی کے ارکان بلامقابلہ منتخب