تازہ ترین
Home / اہم خبریں / کے ایچ اے امتیاز علی شاہ فائف اے سائیڈ ہاکی کپ کا ٹائٹل یوتھ کلب نے اپنے نام کرلیا، فائنل کے اختتام پر پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری مظہر اقبال نے انعامات تقسیم کئے

کے ایچ اے امتیاز علی شاہ فائف اے سائیڈ ہاکی کپ کا ٹائٹل یوتھ کلب نے اپنے نام کرلیا، فائنل کے اختتام پر پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری مظہر اقبال نے انعامات تقسیم کئے

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) کے ایچ اے اسپورٹس کمپلیکس میں یوتھ کلب اور الصغیر کلب کے درمیان سید امتیاز علی شاہ فائیو اے سائٹ کا فائنل اپنے آغاز سے ہی سنسنی خیز لمحات سے بھرپور تھا، دونوں ٹیموں نیشنل اور انٹرنیشنل کھلاڑیوں پر مشتمل تھیں، ابتدائی تین کواٹر میں برتری رکھنے والی ٹیم الصغیر کلب آخری کواٹر میں کھیل پر گرفت نہ رکھ سکی، تیسرے کواٹر کے اختتام پر الصغیر کلب کو سات کے مقابلے میں دس گول کی برتری حاصل تھی تاہم یوتھ کلب نے چوتھے کواٹر میں حیرت انگیز طور پر مخالف کی ڈیفنس لائن کو پارہ پارہ کرتے ہوئے یکے بعد دیگرے چار گول کرکے مقابلہ دس کے مقابلے میں گیارہ گول سے جیت لیا، اس موقع پر فائنل میچ کے مہمان خصوصی پاکستان مسلم لیگ ق کراچی کے سیکریٹری جنرل چوہدری مظہر اقبال کا کہنا تھا کہ بچپن میں ہاکی کھیلنے کا شوق انہیں اکثر عبد الستار ایدھی ہاکی اسٹیڈیم لے جاتا تھا جہاں قومی ٹیم کو کھیلتا دیکھ کر اپنے اندر پیدا ہونے والے جذبات ناقابل بیان ہیں ہم نے ہاکی کا وہ عروج دیکھا جسے بھولایا نہیں جاسکتا ہماری بدقسمتی ہے کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن اور حکمرانوں نے قومی کھیل پر توجہ دینا چھوڑ دی جس کے نتیجے میں قومی کھیل زوال پزیر ہوتا گیا تاہم حیدر حسین نے فیڈریشن کے سیکریٹری کی حیثیت سے ہاکی کی بحالی کے لئے جو جدوجہد کی اس کے نتیجے میں ہم 13 سال بعد وکٹری اسٹینڈ پر پہچنے میں کامیاب ہوئے لیکن پھر وہی ہوا جو ہاکی فیڈریشن میں ایک طویل عرصے سے ہوتا آرہا ہے، عدلیہ کے حکم کے مطابق حیدر حسین اج بھی ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری جنرل ہیں، اپنی قیادت سے مشاورت کے ساتھ حیدر حسین کو اس کا حق دلوانے کی کوشش کرونگا، میرے خیال میں ہاکی فیڈریشن کو ایک مخلص اور دیانت دار قیادت کی ضرورت ہے جو حیدر حسین کی شکل میں موجود ہے، فائنل کے اختتام پر چوہدری مظہر اقبال نے حیدر حسین، کے ایچ اے کے سیکریٹری اولمپیئن حنیف خان، چیئرمین کے ایچ اے گلفراز خان، سینئر ڈائریکٹر بلدیہ عظمیٰ کراچی راجا رستم، کے ایچ اے کے دیگر عہدیداروں کے ہمراہ کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جبکہ کے ایچ اے کی جانب سے چوہدری مظہر اقبال کو لاہور قلندر کی ٹی شرٹ اور ہاکی سووینئر کے طورپر پیش کی گئی

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

حکومتی اتحادی جماعتوں کی مشاورت سے عوام دوست بجٹ لیکر آئیں ہیں

وزیراعظم پاکستان کی قیادت میں بجٹ میں ایسے اقدامات کرنے جا رہے ہیں جس سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے