Home / اہم خبریں / ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد کا گوہر گرین سٹی کے سامنے سڑک کی تعمیر جلد شروع کرنے کا اعلان

ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد کا گوہر گرین سٹی کے سامنے سڑک کی تعمیر جلد شروع کرنے کا اعلان

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسٹاف رپورٹر) ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد نے کہا ہے کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی شہری مسائل کے حل کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے۔ گوہر گرین سٹی کے سامنے الطاف حسین حالی روڈ (ملیر تھانہ تا مرتضیٰ چورنگی) کی تعمیر میں حائل تکنیکی مسائل دور کرلیے گئے ہیں اور بجٹ مختص ہوتے ہی اس منصوبے کا ٹینڈر جاری کردیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ قائدآباد فلائی اوور کو آٹھ لین تک توسیع دی جارہی ہے جس سے ٹریفک کے مسائل میں واضح کمی آئے گی۔

حلف برداری کی تقریب میں گوہر گرین سٹی ریزیڈنٹس کمیٹی کے نو منتخب عہدیداران نے حلف اٹھایا جن میں صدر بابل بلوچ، جنرل سیکریٹری چوہدری نسیم اختر، نائب صدر رانا نور ساجد، چیئرمین ریاض بھٹی، ڈاکٹر عمران نوری، خرم شہزاد، راؤ وکیل اور دیگر شامل تھے۔ نو منتخب قیادت نے سوسائٹی کی ترقی، مسائل کے حل اور اسے مثالی سوسائٹی بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔

ڈپٹی میئر سلمان عبداللہ مراد کا کہنا تھا کہ گوہر گرین سٹی کے مسائل ان کے اپنے مسائل ہیں اور وہ ریزیڈنٹس کمیٹی کے ساتھ مکمل تعاون کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کراچی کی خدمت کر رہی ہے اور شہر کے تمام اضلاع میں بلا تفریق ترقیاتی کام جاری ہیں۔ تقریب میں گوہر گروپ آف کمپنیز کے نمائندوں، عمائدین، معززین اور خواتین ونگ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

سندھ حکومت نے عید تعطیلات 4 سے کم کر کے 3 دن کر دیں، نیا نوٹیفکیشن جاری

کراچی، (ویب ڈیسک) سندھ حکومت نے عیدالاضحیٰ کی تعطیلات سے متعلق نیا نوٹیفکیشن جاری کر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے