Home / اہم خبریں / پاک افغان وہیل چیئر کرکٹ سیریز کا 29 ستمبر سے آغاز، ٹرافی کی رونمائی اتوار کو ہوگی

پاک افغان وہیل چیئر کرکٹ سیریز کا 29 ستمبر سے آغاز، ٹرافی کی رونمائی اتوار کو ہوگی

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/ اسپورٹس رپورٹر) پاک افغان وہیل چیئر ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سیریز 2025 پیر 29 ستمبر سے کراچی میں شروع ہوگی، جبکہ ٹرافی کی رونمائی اتوار کو کی جائے گی۔ سیریز کا پہلا میچ شام 6 بجے یو بی ایل اسپورٹس کمپلیکس میں کھیلا جائے گا۔

پاکستان وہیل چیئر کرکٹ کونسل کے ترجمان کے مطابق افغانستان کی وہیل چیئر کرکٹ ٹیم پہلی بار پاکستان کا دورہ کررہی ہے، جو کہ ایشیا کپ سے قبل قومی ٹیم کے لیے ایک اہم ایونٹ تصور کیا جارہا ہے۔ چار میچز پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ 30 ستمبر، تیسرا یکم اکتوبر اور چوتھا و آخری میچ 2 اکتوبر کو شیڈول ہے۔

قومی ٹیم کی قیادت محمد ذیشان کریں گے، جبکہ نائب کپتان عمران آرائیں ہوں گے۔ دیگر کھلاڑیوں میں محمد فیاض، احمد یار سینئر، مثال خان، صدر ایوب، توصیف ملک، مبین اقبال، اسامہ طارق، جمعہ خان، زاور خان، وقاص سعید، سعید بنوں اور ساجد خان شامل ہیں۔ ریزرو کھلاڑیوں میں سعید خان، شاہ فیصل اور گوہر آفریدی کو منتخب کیا گیا ہے۔ ٹیم کے کوچ سید فیضان باقر نقوی جبکہ رضوان الحق مینجر کے فرائض انجام دیں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان نومبر میں تیسرے ایشیا کپ وہیل چیئر کرکٹ کی میزبانی بھی کرے گا، جس میں چھ ممالک کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے