لاہور, (رپورٹ، ذیشان حسین) پاکستان نے نیپال کو 10 وکٹوں سے شکست دیکر چوتھے ٹی ٹوینٹی بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا غنی انسیٹیوٹ کرکٹ گراؤنڈ میں آج کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کیجانب سے دئیے گئے 101 کا ہدف 6.4 اوورز میں بغیر کسی نقصان کے مکمل کرلیا پاکستان کیجانب سے اوپنر نعمت اللہ نے 30 بالز پر 73 اور محمدصفدر نے 14 بالزبر 24 رنزناٹ آؤٹ بنائے قبل ازیں نیپال نے پاکستان کیخلاف 18 اوورزمیں 5 وکٹوں کے نقصان پر 100 رنزبنائے تھے بھرت تھاپا نے 46 بالزپر 39 رنز بنائے پاکستان کیجانب سے ہارون خان نے 5 رنز دیکر 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا چیئرمین پی بی سیس ی سید سلطان شاہ نے پاکستان کے نعمت اللہ کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا آج کھیلے گئے دوسرے میچ میں سری لنکا نے ساوتھ افریقہ بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو53 رنز سے شکست دیکر ایونٹ میں اپنی تیسری کامیابی حاصل کرلی سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورزمیں 6 وکٹوں کے نقصان پر 217 رنزبنائے سورنگا سمپت (Suranga Sampat) نے 33 بالزپر 56 رنزکی اننگزکھیلی موہن راج نے 27 بالزپر32 رنزبنائے جواب میں ساوتھ افریقہ بلائنڈٹیم 20 اوورزمیں 9 وکٹوں کے نقصان پر 164 رنزبنا سکی تیبوہو فرانسس (Teboho Francis (نے 33 گیندوں پر 30 رنزبنائے بھولے بڈلا نے 24 بالزپر29 رنزبنائے سری لنکا کے کپتان چندانہ دیشپریا اور سمن توشارا(Saman Tushara) نے 2 دو کھلاڑیوں کو أؤٹ کیا مہمان خصوصی قونصل جنرل سری لنکا پنجاب یسین جویا نے چئیرمین پی بی سی سی سیدسلطان شاہ کے ہمراہ سری لنکا کے سورنگا سمپت کو مین أف دی میچ کاایوارذ دیا باغ جناح کرکٹ گراؤنڈ پر بنگلہ دیش نے افغانستان کو 8وکٹوں سے شکست دی ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے افغانستان کی ٹیم 18.2 اوورز میں 149 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی کپتان اباسین نے 30 بالز پر 30 رنز اسکور کئے بنگلہ دیش کیجانب سے عصمت علی 29 رنز کے عوض 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جواب میں بنگلہ دیش نے مطلوبہ ہدف 12 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر مکمل کرلیا عارف حسین 44 بالز پر 13 چوکوں کی مدد سے 89 رنز ناٹ آؤٹ اسکور کئے لاہور میں بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیا ہے 28 نومبر کو ایونٹ میں آرام کا دن ہے ایونٹ کے دوسرے مرحلے کا آغاز 29 نومبر سے ملتان میں شروع ہوگا