تازہ ترین
Home / افریقہ / پاکستان ایتھوپیا بزنس کونسل کا چوتھا اجلاس، دوطرفہ تجارت و ماحولیاتی تعاون بڑھانے پر اتفاق

پاکستان ایتھوپیا بزنس کونسل کا چوتھا اجلاس، دوطرفہ تجارت و ماحولیاتی تعاون بڑھانے پر اتفاق

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) پاکستان ایتھوپین بزنس کونسل کا چوتھا اجلاس فڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (FPCCI) میں منعقد ہوا، جس میں ایتھوپیا کے سفیر ڈاکٹر جمال باقر عبداللہ نے اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ شرکت کی۔ اجلاس میں ماحولیاتی پائیداری، ساحلی ترقی، سبز توانائی اور تجارتی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام نے بتایا کہ پاکستان اور ایتھوپیا کے درمیان موجودہ تجارت 67 ملین ڈالر ہے، جس میں پاکستان ٹیکسٹائل اور مشینری برآمد کر رہا ہے، جبکہ زرعی مصنوعات کے شعبے میں مزید مواقع موجود ہیں۔

سیکریٹری ماحولیات سندھ زبیر احمد چنّہ نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت پر پاکستان اور ایتھوپیا کی مشترکہ ٹیمیں تشکیل دی جائیں گی، جو تحقیق، مطالعات اور گرین انرجی منصوبوں پر عملی اقدامات کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے بین الاقوامی شراکت داری ناگزیر ہے۔

ایتھوپین سفیر ڈاکٹر جمال باقر عبداللہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ ایتھوپیا دنیا کی تیزی سے ترقی کرتی ہوئی معیشت ہے، جس کا جی ڈی پی 8.3 فیصد ہے۔ ایتھوپیا سبز توانائی سوڈان، تنزانیہ اور صومالیہ کو فراہم کر رہا ہے اور پاکستان کے ساتھ بھی اسٹریٹیجک تعلقات قائم کرنے کا خواہاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان شجرکاری اور قدرتی وسائل کا تحفظ تعاون کو مزید مستحکم کرے گا۔

اجلاس کے بعد ایتھوپین وفد اور پاکستانی عہدیداران نے باغ ابن قاسم میں شجرکاری مہم کے تحت 50 پودے لگائے۔ اس موقع پر سیکریٹری ماحولیات زبیر چنّہ نے کہا کہ گرین سندھ مہم کے تحت صوبے کے ہر ضلع میں لاکھوں درخت لگائے جا رہے ہیں تاکہ آئندہ نسلوں کے لیے محفوظ ماحول فراہم کیا جا سکے۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

آٹھواں الفا اسپورٹس فیسٹیول شاندار انداز میں اختتام پذیر، 70 تعلیمی اداروں کے ساڑھے سات ہزار طلبہ کی شرکت

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) الفا ایجوکیشن نیٹ ورک کے زیر اہتمام آٹھواں الفا اسپورٹس فیسٹیول …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے