تازہ ترین
Home / اہم خبریں / پاکستان اسپورٹس رائٹرز فیڈریشن کا اے آئی پی ایس ایوارڈ حاصل کرنے پر ریڈیو پاکستان سے وابستہ سینئر اسپورٹس جرنلسٹ اور سجاس کے ممبر انیس الرحمن کو مبارکباد

پاکستان اسپورٹس رائٹرز فیڈریشن کا اے آئی پی ایس ایوارڈ حاصل کرنے پر ریڈیو پاکستان سے وابستہ سینئر اسپورٹس جرنلسٹ اور سجاس کے ممبر انیس الرحمن کو مبارکباد

کراچی، (اسپورٹس رپورٹر) مراکش کے دارالخلافہ رباط میں منعقدہ اسپورٹس جرنلسٹس کی عالمی تنظیم، ایسوسی ایشن انٹرنیشنل پریس آف اسپورٹس(AIPS) کے 87 ویں کانگریس کے موقع پر سالانہ تقریب تقسیم ایوارڈ کے موقع پر ریڈیو پاکستان سے وابستہ سینئر اسپورٹس جرنلسٹ اور سجاس کے ممبر انیس الرحمن کی آڈیو ڈاکومنٹری کھیل کے میدان میں”پاکستان کی کامیابیوں کا سفر” کو بھی ایوارڈ سے نوازا گیا۔ AIPS کو دنیا بھر سے مختلف کٹیگریز میں ایوارڈ کے لئے 2 ہزار سے زیادہ درخواستیں موصول ہوئی تھی، انیس الرحمن کی آڈیو ڈاکو مینٹری کو ایشیاء کی کونٹینینٹل کٹیگری میں دوسری پوزیشن سے نوازہ گیا، ڈاکو مینٹری میں 1947 سے 2024 کے دوران کھیلوں کے بین القوامی مقابلوں میں پاکستان کی کامیابیوں کا انتہائی پروفیشنل انداز سے احاطہ کرنے کے ساتھ مختلف کھلاڑیوں کے آڈیو لنک بھی شامل کئے گئے ہیں، پاکستان اسپورٹس رائٹرز فیڈریشن(PSWF) کے صدر و AIPS،Asia کے سیکریٹری جنرل امجد عزیر ملک، پی ایس ڈبلیو ایف کے سیکریٹری جنرل اصغر عظیم سمیت مجلس عاملہ و دیگر عہدیداروں نے ایوارڈ حاصل کرنے پر انیس الرحمن کو مبارکباد پیش کی ہے، امجد عزیر ملک کا کہنا ہے کہ انیس الرحمن کی آڈیو ڈاکومنٹری”کامیابیوں کا سفر” نے دوسری پوزیشن حاصل کرکے پاکستان کا سر فخر سے بلند کردیا، پی ایس ڈبلیو ایف کے سیکریٹری جنرل اصغر عظیم کا کہنا ہے کہ انیس الرحمن نے ثابت کردیا کہ پاکستان میں الیکٹرونک و پرنٹ میڈیا کے ساتھ آواز کی دنیا میں بھی صحافت کا معیار بہت بلند ہے۔ واضح رہے کہ ایوارڈ کی اسی تقریب میں پاکستان کی انوشے انجنیئر نے ینگ اسپورٹس رائٹرز کٹیگری میں بہترین آرٹیکل کا ایوارڈ حاصل کیا تھا۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

حکومتی اتحادی جماعتوں کی مشاورت سے عوام دوست بجٹ لیکر آئیں ہیں

وزیراعظم پاکستان کی قیادت میں بجٹ میں ایسے اقدامات کرنے جا رہے ہیں جس سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے