Home / اہم خبریں / پاکستانی کھلاڑیوں کا ملائیشیا میں بڑا کارنامہ، اسکریبل ٹورنامنٹ کی تمام ٹرافیاں اپنے نام

پاکستانی کھلاڑیوں کا ملائیشیا میں بڑا کارنامہ، اسکریبل ٹورنامنٹ کی تمام ٹرافیاں اپنے نام

کوالالمپور/کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) پاکستانی کھلاڑیوں نے ملائیشیا میں منعقدہ چوتھے گیٹ وے انٹرنیشنل اسکریبل ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے تمام ٹرافیاں اپنے نام کرلیں۔ تین روز تک جاری رہنے والے ایونٹ میں 9 ممالک کے 80 سے زائد کھلاڑیوں نے شرکت کی، جن میں دنیا کے نمبر 4 کھلاڑی تھاچا کوویرات بھی شامل تھے۔

سینئر کیٹیگری میں سابق ایشین یوتھ چیمپئن حشام ہادی خان نے میدان مار لیا۔ انہوں نے 24 میں سے 17 گیمز میں کامیابی حاصل کی اور 1190 کا شاندار اسپریڈ بنا کر پہلی پوزیشن اپنے نام کی۔ 14 سالہ احمد سلمان دوسرے نمبر پر جبکہ سابق ورلڈ یوتھ چیمپئن عفان سلمان عمدہ کارکردگی کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے۔

یوتھ کیٹیگری میں بھی پاکستان کے نوجوان کھلاڑیوں نے کمال دکھایا۔ مصباح الرحمٰن نے ٹائٹل جیتا، شاہجہان احمد دوسرے اور مصعب فریدی ساتویں نمبر پر رہے۔

پاکستانی اسکریبل کھلاڑیوں کی یہ شاندار فتح اس حقیقت کا ثبوت ہے کہ نوجوان کھلاڑی تیزی سے دنیا کے ٹاپ اسکریبل پلیئرز میں جگہ بنا رہے ہیں اور عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کر رہے ہیں۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

ایچ بی ایل پی ایس ایل 11: 26 میچز کے بعد پوائنٹس ٹیبل نہایت دلچسپ مرحلے میں داخل

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 11 کے 26 میچز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے