تازہ ترین
Home / اہم خبریں / وزیراعلیٰ سندھ کا کسانوں کے لیے 55 ارب روپے کا ریلیف پیکیج، گندم کی امدادی قیمت 3500 روپے فی من مقرر

وزیراعلیٰ سندھ کا کسانوں کے لیے 55 ارب روپے کا ریلیف پیکیج، گندم کی امدادی قیمت 3500 روپے فی من مقرر

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے صوبے کے کاشت کاروں کے لیے 55 ارب روپے کے بڑے ریلیف پیکیج کا اعلان کرتے ہوئے گندم کی فی من امدادی قیمت 3500 روپے مقرر کر دی انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت فصل 2025-26 کے دوران 8 سے 12 لاکھ ٹن گندم خریدنے کا ہدف رکھتی ہے تاکہ مارکیٹ کو مستحکم رکھا جا سکے اور کسانوں کو استحصالی بیوپاریوں سے تحفظ ملے۔

وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ پیکیج کے تحت چھوٹے کاشت کاروں کو فی ایکڑ ایک بوری ڈی اے پی اور دو بوریاں یوریا کھاد دی جائیں گی ان کا کہنا تھا کہ یہ اقدام زرعی لاگت میں کمی اور مقامی پیداوار میں اضافے کے لیے نہایت اہم ہے انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت منصفانہ امدادی قیمت کے تعین کی حامی ہے تاکہ کاشتکاروں کو ان کی محنت کا مکمل معاوضہ مل سکے۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی کوششوں سے وفاقی حکومت نے سندھ کی تجاویز قبول کیں اور زرعی آمدنی پر سہ گنا ٹیکس کے نفاذ کو مؤخر کر کے سابقہ 15 فیصد شرح بحال کر دی انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے 4000 روپے فی من امدادی قیمت کی سفارش کی تھی تاہم کسانوں کو فوری ریلیف دینے کے لیے وفاقی طور پر طے شدہ 3500 روپے فی من قیمت کو منظور کر لیا گیا ہے۔

پریس کانفرنس میں امن و امان کی صورتحال سے متعلق سوال کے جواب میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ حکومت شہری اور دیہی دونوں علاقوں میں امن برقرار رکھنے کے لیے پرعزم ہے انہوں نے تسلیم کیا کہ دیہی علاقوں میں ڈاکوؤں کی سرگرمیاں اور شہری مراکز میں اسٹریٹ کرائم دو بڑے چیلنج ہیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ پولیس فورس کو جدید خطوط پر استوار کیا جا رہا ہے تاکہ ان مسائل سے مؤثر انداز میں نمٹا جا سکے۔

افغان مہاجرین سے متعلق پالیسی پر بات کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ وفاقی سطح پر اس بات پر اتفاق رائے ہے کہ تمام افغان شہری اپنے وطن واپس جائیں گے، اور سندھ حکومت اس پالیسی پر مکمل عمل درآمد یقینی بنائے گی انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت کا فوکس واضح ہے زراعت کو مضبوط بنانا، کسانوں کو سہارا دینا، امن و امان یقینی بنانا اور عوام کے لیے باعزت زندگی کے مواقع فراہم کرنا۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

آرٹس کونسل کراچی کے عوامی تھیٹر فیسٹیول میں ’’وطن کی مٹی‘‘ اور ’’کندا نابیا‘‘ پیش

کراچی، (رپورٹ،ذیشان حسین/اسٹاف رپورٹر ) آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں جاری عوامی تھیٹر فیسٹیول …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے