تازہ ترین
Home / اہم خبریں / نیشنل ویمنز ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ: نیشنل ویمنز ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے دوسرے روز دو میچوں کا فیصلہ۔

نیشنل ویمنز ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ: نیشنل ویمنز ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے دوسرے روز دو میچوں کا فیصلہ۔

کراچی، (اسپورٹس رپورٹر) نیشنل بینک اسٹیڈیم میں اسٹرائیکرز نے انونسیبلز کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی۔ انونسیبلز کے20 اوورز میں 134 رنز 7 کھلاڑی آؤٹ کے جواب میں اسٹرائیکرز نے آخری اوور میں 3 وکٹوں پر ہدف حاصل کرلیا انونسیبلز کی طرف سے صائقہ ریاض ایک چھکے اور 8چوکوں کی مدد سے 58 رنز بناکر ٹاپ اسکورر۔ منیبہ علی کے 31 رنز۔دونوں کے درمیان 80 رنز کی اوپننگ پارٹنرشپ اسٹرائیکرز کی ام ہانی کی 18 رنز کے عوض 3 وکٹیں۔ اسٹرائیکرز کی طرف سے ایمان فاطمہ ایک چھکے اور6 چوکوں کی مدد سے42 رنز ناٹ آؤٹ کے ساتھ بناکرنمایاں۔ کپتان گل فیروزہ کے 41 رنز نیشنل وومنز ٹی ٹونٹی کپ کے کھیلے گئے دوسرے میچ میں چیلنجرز نے اسٹارز کو 4 وکٹوں سے ہرادیا۔
اسٹارز پہلے کھیلتے ہوئے 20 اوورز میں116 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی چیلنجرز نے آخری اوور میں 6 وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کرلیا اسٹارز کی طرف سے سدرہ نواز 27 رنز ناٹ آؤٹ کے ساتھ ٹاپ اسکورر چیلنجرز کی رامین شمیم اور زیب النسا کی دو دو وکٹیں۔چیلنجرز کی اننگز میں صدف شمس 32 اور کپتان رامین شمیم 21 رنز ناٹ آؤٹ کے ساتھ قابل ذکر۔
اسٹارز کی طوبٰی حسن کی تین وکٹیں حاصل کی۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

کراچی کے لیے بڑی خوشخبری، ڈبل ڈیکر بسیں بندرگاہ پہنچ گئیں جلد سڑکوں پر نظر آئینگی۔ شرجیل انعام میمن

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسٹاف رپورٹر) سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل انعام …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے