ٹوبہ ٹیک سنگھ (ایڈیٹر نیوز آف پاکستان ۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ) ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے حکم پر پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیموں کا شہر بھر میں کریک ڈاؤن جاری۔ ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز یاسر مشتاق کی قیادت میں 90 فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ، 12 کو 1لاکھ 84 ہزار کے جرمانے عائد کیے گئے، ترجمان فوڈ اتھارٹی۔ تفصیلات کے مطابق ترجمان فوڈ اتھارٹی نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جعلسازی کا مکروہ دھندہ کرنے پر چکن شاپ کیخلاف مقدمہ درج کروا دیا گیا۔ 60 لیٹر ناقص دودھ، 52 کلو مضر صحت گوشت، 30 کلو ایکسپائر اشیاء، ناقص آئل تلف کیا گیا۔ گوجرہ میں ناکہ بندی کر کے 40 دودھ بردار گاڑیوں میں موجود 10ہزار لیٹر دودھ چیک کیا گیا۔ شہر میں سپلائی ہونے والے دودھ کو جدید ترین لیکٹوسکین سے چیک کیا گیا۔ چکن شاپ سے مضر صحت گوشت برآمد ہونے پر کارروائی کرتے ہوئے گوشت کو تلف اور دُکاندار کو بھاری جرمانہ کیا گیا۔ سینئر ویٹرنری سپیشلسٹ نے گوشت کو انسانی صحت کے لیے مضر قرار دیا۔ ترجمان فوڈ اتھارٹی نے مزید کہا ہے کہ جعلسازی کا گھناؤنا دھندہ کرنے والوں کی پنجاب میں کوئی جگہ نہیں ہے۔ شہری خوراک کے متعلق کسی قسم کی شکایت کی صورت میں 1223 پر اطلاع دیں۔
Home / Home / ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے حکم پر پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیموں کا شہر بھر میں کریک ڈاؤن جاری
Tags پاکستان پنجاب ڈاکٹر غلام مرتضیٰ کمالیہ