تازہ ترین
Home / اہم خبریں / پاکستانی کیوسٹس کی عالمی چیمپئن شپس میں شاندار کارکردگی، محمد آصف اور حسنین اختر نے فائنلز میں جگہ بنالی، شاہد آفتاب نے بھی نمایاں کھیل پیش کر کے قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا۔

پاکستانی کیوسٹس کی عالمی چیمپئن شپس میں شاندار کارکردگی، محمد آصف اور حسنین اختر نے فائنلز میں جگہ بنالی، شاہد آفتاب نے بھی نمایاں کھیل پیش کر کے قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا۔

بحرین، (ویب اسپورٹس) پاکستانی کیوسٹس نے آئی بی ایس ایف ورلڈ ماسٹرز، انڈر 17، انڈر 21 اور مینز 6 ریڈ اسنوکر چیمپئن شپ 2025 میں اپنی شاندار کارکردگی سے قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا۔ ماناما، بحرین میں 13 سے 24 جولائی تک جاری اس عالمی ایونٹ میں پاکستان کے محمد آصف اور حسنین اختر نے فائنلز تک رسائی حاصل کر لی، جبکہ شاہد آفتاب نے بھی شاندار کھیل پیش کیا۔ پاکستانی کھلاڑیوں کی یہ کامیابی اسنوکر کے عالمی منظر نامے پر پاکستان کی مضبوط موجودگی کا ثبوت ہے پاکستان کے تجربہ کار کیوسٹ محمد آصف نے ماسٹرز ورلڈ چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں بھارت کے منان چندرا کو 4-2 سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی۔ سیمی فائنل میں فریم اسکورز 118(67)-6، 0-84(72)، 25-76(46)، 97(92)-11، 87-62، اور 72-41 رہے۔ آصف نے پہلے فریم میں 67 پوائنٹس کا شاندار بریک بنایا، لیکن دوسرے اور تیسرے فریم ہارنے کے بعد انہوں نے شاندار واپسی کی اور مسلسل تین فریمز جیت کر فائنل تک رسائی حاصل کی آج محمد آصف بھارت کے برجیش دمانی کے خلاف ماسٹرز فائنل میں مقابلہ کریں گے۔ اسی طرح حسنین اختر کی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے انڈر 17 ورلڈ چیمپئن شپ کے فائنل میں جگہ بنا لی۔ انہوں نے سیمی فائنل میں پولینڈ کے اولیور نیزیالک کو 4-0 سے شکست دی، جس میں فریم اسکورز 76(41,34)-1، 69-8، 88(46,42)-0، اور 62-37 رہے حسنین اختر ویلز کے رائیلی پاول کے خلاف انڈر 17 فائنل میں مقابلہ کریں گے انڈر 21 ورلڈ چیمپئن شپ میں حسنین اختر نے ہانگ کانگ کے کا لونگ پینگ کو 3-0 سے شکست دی (فریم اسکورز: 71-22، 65-23، 65-54)، جو ان کی شاندار فارم کی ایک اور مثال ہے اسی طرح، 6 ریڈ ورلڈ چیمپئن شپ میں پاکستانی کیوسٹ شاہد آفتاب نے کویت کے عبداللہ الیوسیف کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 4-3 سے ہرایا (فریم اسکورز: 14-48، 33-21، 42-15، 28-49، 45-10، 12-36، 66(32,34)-0)۔ شاہد کی یہ جیت ان کے عزم اور مہارت کی عکاسی کرتی ہے واضح رہے کہ 6 ریڈ چیمپئن شپ میں 21 ممالک سے 60 کیوئسٹ شریک ہیں، جنہیں 15 گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے اور ہر گروپ سے دو کھلاڑی اگلے مرحلے تک رسائی حاصل کریں گے جبکہ انڈر 21 کیٹیگری میں 16 ممالک کے 60 کھلاڑی شریک ہیں، جنہیں 15 گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔ ہر گروپ سے دو بہترین کھلاڑی اگلے مرحلے یعنی ناک آؤٹ کے "لاسٹ 60 راؤنڈ” کے لیے کوالیفائی کریں گے۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

کراچی کے لیے بڑی خوشخبری، ڈبل ڈیکر بسیں بندرگاہ پہنچ گئیں جلد سڑکوں پر نظر آئینگی۔ شرجیل انعام میمن

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسٹاف رپورٹر) سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل انعام …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے