تازہ ترین
Home / Home / ٹوبہ ٹیک سنگھ : ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے حکم پر فوڈ سیفٹی ٹیموں کا سٹی گوجرہ اور مضافات میں کریک ڈاؤن جاری

ٹوبہ ٹیک سنگھ : ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے حکم پر فوڈ سیفٹی ٹیموں کا سٹی گوجرہ اور مضافات میں کریک ڈاؤن جاری

خوراک کی تیاری سے ترسیل تک کڑی نگرانی جاری! جعل سازی پر 2مقدمات درج، 16کو 1لاکھ 84ہزار کے جرمانے عائد

ٹوبہ ٹیک سنگھ (ایڈیٹر نیوز آف پاکستان ۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ) ترجمان فوڈ اتھارٹی نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے حکم پر فوڈ سیفٹی ٹیموں کا سٹی گوجرہ اور مضافات میں کریک ڈاؤن جاری ہے۔ خوراک کی تیاری سے ترسیل تک کڑی نگرانی جاری کی جا رہی ہے۔ جعل سازی پر 2مقدمات درج، 16کو 1لاکھ 84ہزار کے جرمانے عائد کئے گئے ہیں اور 2من سے زائد ملاوٹی دودھ، چائنہ نمک، 60کلو سے زائد چائے پتی اور ایکسپائرڈ اشیاء تلف کی گئی ہیں۔ 70کلو جعلی چائے پتی، پیکنگ میٹیریل، چولہے اور چلر ضبط کر لیے گئے ہیں۔ سابقہ دی گئی ہدایات پر عمل درآمد نا کرنے پر سخت ایکشن لیے گئے۔ تلف کیے گئے دودھ میں پانی اور کیمیکل کی ملاوٹ پائی گئی تھی۔ صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات اور قوانین کی سنگین خلاف ورزیاں پائی گئی۔ پروسیسنگ ایریا میں حشرات اور گندگی کی بھرمار پائی گئی۔ ملازمین کے میڈیکل اور ٹریننگ سرٹیفکیٹس سمیت اہم ریکارڈ عدم موجود پائے گئے۔ انتہائی ناقص خوراک کا کاروبار کرنے والوں کو کسی بھی قسم کی معافی نہیں ملے گی۔ شہری اپنے اردگرد جعلسازوں پر نظر رکھیں۔ شکایت کی صورت میں 1223 پر اطلاع دیں۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

کراچی کے لیے بڑی خوشخبری، ڈبل ڈیکر بسیں بندرگاہ پہنچ گئیں جلد سڑکوں پر نظر آئینگی۔ شرجیل انعام میمن

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسٹاف رپورٹر) سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل انعام …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے