تازہ ترین
Home / اسلام آباد / قائم مقام اسپیکر کے طرزِ عمل پر شدید مایوسی ہوئی، بی بی آصفہ بھٹو زرداری کا ردِعمل

قائم مقام اسپیکر کے طرزِ عمل پر شدید مایوسی ہوئی، بی بی آصفہ بھٹو زرداری کا ردِعمل

اسلام آباد، (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما اور رکنِ قومی اسمبلی بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے قائم مقام اسپیکر کے طرزِ عمل پر سخت مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورم مکمل ہونے کے باوجود بار بار اجلاس معطل کرنا پارلیمانی نظام کا مذاق اڑانے کے مترادف ہے۔

بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے دعویٰ کیا کہ یہ کہا جا رہا ہے کہ اسپیکر کو مبینہ طور پر سیشن مؤخر کرنے کی ہدایات دی گئیں تاکہ وہ اپنا توجہ دلاؤ نوٹس پیش نہ کر سکیں۔ ان کے مطابق یہ طرزِ عمل نہ صرف افسوسناک ہے بلکہ پارلیمانی روایت کے صریح منافی بھی ہے۔

پی پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ اجلاس مؤخر کرنا ’’انتہائی چھوٹی اور گھٹیا سیاسی چال‘‘ ہے، جس سے جمہوری اداروں کی ساکھ متاثر ہوتی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ایوان کی کارروائی کو ذاتی یا سیاسی مقاصد کے لیے متاثر کرنے کا سلسلہ فی الفور بند کیا جائے۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

روہڑی میں ایکسائز کی بڑی کارروائی گاڑی سے 20 کلو اعلیٰ معیار کی چرس برآمد ایک ملزم گرفتار

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسٹاف رپورٹر) صوبائی وزیر ایکسائز، ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول سندھ مکیش کمار …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے