تازہ ترین
Home / اہم خبریں / علیگڑھ انسٹیٹیوٹ نے سندھ ٹیکنیکل بورڈ کے امتحانات میں شاندار کارکردگی

علیگڑھ انسٹیٹیوٹ نے سندھ ٹیکنیکل بورڈ کے امتحانات میں شاندار کارکردگی

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسٹاف رپورٹر) سندھ بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن (SBTE) کے سالانہ امتحانات 2025 میں علیگڑھ انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (AIT) نے ایک بار پھر اپنی تعلیمی برتری ثابت کرتے ہوئے مختلف شعبہ جات میں نمایاں پوزیشنز حاصل کیں۔ سافٹ ویئر ٹیکنالوجی میں امِ حبیبہ نے پہلی پوزیشن اپنے نام کی، جبکہ بائیو میڈیکل ٹیکنالوجی میں علیشبہ مشتاق، مناہل شرافت حسین اور سارہ نے بالترتیب پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کیں۔ آرکیٹیکچر ٹیکنالوجی میں سید محمد عبد الرحمن کی صوبائی سطح پر تیسری پوزیشن نے بھی ادارے کے ریکارڈ کو مزید مضبوط کیا۔

پرنسپل شاہد جمیل نے نتائج کو طلبہ کی لگن اور اساتذہ کی رہنمائی کا بہترین ثمر قرار دیتے ہوئے کہا کہ علیگڑھ انسٹیٹیوٹ مسلسل معیاری تعلیم فراہم کر رہا ہے۔ کنوینر سید محمد محسن کاظم نے بھی کامیاب طلبہ اور شعبہ جاتی سربراہان ردا فاطمہ، تسنیم آرزو اور مدیحہ یونس کی قیادت کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ نتائج واضح کرتے ہیں کہ AIT ہر سال کامیابی کی نئی مثال قائم کرتا ہے۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

آرٹس کونسل کراچی کے عوامی تھیٹر فیسٹیول میں ’’وطن کی مٹی‘‘ اور ’’کندا نابیا‘‘ پیش

کراچی، (رپورٹ،ذیشان حسین/اسٹاف رپورٹر ) آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں جاری عوامی تھیٹر فیسٹیول …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے