کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) ویسٹ انڈیز سے تعلق رکھنے والے شیرفین ردرفورڈ کی ناقابل شکست 58 رنز کے بدولت کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کراچی کنگز ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد آخری گیند پر5 وکٹوں سے شکست دے کر چوتھی کامیابی حاصل کی،ردرفورڈ کو بہترین بیٹنگ کرنے پر پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان کھیلے گئے ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)نائن کے 16ویں میچ میں کوئٹہ نے 20 اوورز میں5 وکٹوں کھے نقصان پر 169رننز بناکر 5 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی۔ کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو میچ جیتنے کے لئے 166 رنز کا ہدف دیاتھا ردرفورڈْنے انتہائی دبائو میں اور فاسٹ بولر حسن علی کی ایک گیند سر پر لگنے کے باوجود بھی جیداری اور حوصلے سے کھیلتے ہوئے اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا، آخری اوور میں کوئٹہ کو میچ جیتنے کے لئے 15 رنز درکار تھے لیکن ردرفورڈ نے انورعلی کے آخری اوور میں 2 چھکے اور آخری گیند پر ایک چوکا لگاکر اپنی ٹیم کی جیت کو یقینی بنادیا۔ ردرفورڈ کے علاوہ اوپنر جیسن رائے نے ایک شاندار نصف سینچری بناکر ٹیم کی جیت میں نمایاں حسہ لیا ردرفورڈ نے 31 گیندوں پر آدھے درجن چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے اپنی نصف سینچری بنائی۔جیت کے ساتھ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پوانٹس ٹینبل پر اپنی جیت برقرار رکھا۔ جیسن رائے اور سعود شکیل کے درمیان ابتدائی پاور پلے میں 57 رنز کی شراکت کے بعد سعود شکیل20 گیندوں پر 4 چوکوں کی مدد سے24 رنز بناکر حسن علی کی گیند پر عرفان خان کے ہاتھوں کیچ ہوگئے لیکن جب مجموعی اسکور 70 رنز پر پہنچا تو خواجہ نافع بھی 2 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔ انہیں بھی عرفان خان نے زاہد محمود کی گیند پر کیچ کیا۔وکٹ کیپر سرفرازاحمد3 رنز بناکرحسن علی کی گیند پر وکٹ کیپر ٹم سیفرٹ کے ہاتھوں کیچ ہو گئے جن کے بعد جیسن رائے نے 27 گیندوں پر نصف سینچری بنائی مگر وہ 31 گیندوں پر 4 چھکوں اور2 چوکوں کی مدد سے 52 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے، وہ شعیب ملک کی گیند پر کوڈاینڈبولڈ ہوئے۔کپتان ریلی روسو10 گیندوں پر صرف 6 رنز بناکر آئوٹ ہوئے کراچی کنگز کے زاہد محمود نے اپنے 4 اوورز میں17 رنز دیکر2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا جنبکہ حسن علی اور شعیب ملک نے بالترتیب 2اور ایک وکٹ حاصل کی۔ اس سے پہلے کراچی نے اپنے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 165 رنز بنائے تھے اور کوئٹہ جیت کے لئے 166 رنز کاہدف دیا تھا۔کنگز نے اپنے ابتدائی پاور پلے میں ایک وکٹ کے نقصان پر61 رنز بنائے تھےوکٹ کیپر بیٹسمین ٹم سیفرٹ اور جیمز ونس کے درمیان دوسری وکٹ میں59 رنز کی شراکت بنی جب مجموعی اسکور 61 رنز پا پہنچاتو ٹم سیفرٹ 11 گیندوں پر ایک چھکے اور 2 چوکوں کی مدد سے 21 بنانے کے بعد اسامہ میر کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔ اس کے فوری بعد ہی جیمز ونس بھی 25 گیندوں پر 8 چوکوں کی مدد سے 37 رنز بناکراسامہ میر کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوئے۔ اس سے پہلے شان مسعود صرف 2 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے، انہیں عقیل حسین نے کلین بولڈ کیا۔شعیب ملک بھی زیادہ دیر وکٹ پر نہیں ٹھہرسکے اور وہ 20 گیندوں پر 12 رنز بناکر لانگ آف پر کیچ آئوٹ ہوگئے، محمدنواز 19 گیندوں پر 4 چوکوں کی مدد سے 28 رنز بناکرآئوٹ ہوئے۔ کیرون پولارڈ نے 10 گیندوں پر ایک چھکے کی مدد سے13 رنز بنائے، وہ ابراراحمد کی گیند پر کلین بولڈ ہوئے۔حسن علی نے 2رنز بنائے،انورعلی نے 14 گیندوں پر2 چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے 25 رنز جبکہ زاہد محمود نے 3 رنز بنائے اور آئوٹ نہیں ہوئے۔گلیڈی ایٹرز کے ابراراحمد نے اپنے 4 اوورز میں31 رنز کے عوض 3 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ اسامہ میر نے 4 اوورز میں16 رنز دیکر 2 کھلاڑیوں کو پویلین کا راستہ دکھایاجبکہ عقیل حسین نے بھی اپنے 4 اوورز میں 34 رنز کے عوض 2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔محمدوسیم نے 26 رنز دیکر ایک وکٹ حاصل کی۔
Home / اہم خبریں / شیرفین ردرفورڈ کے ناقابل شکست 58 رنز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کراچی کنگز کو 5 وکٹوں کی شکست دے دی