تازہ ترین
Home / اہم خبریں / دو پاکستانی کھلاڑی امریکہ کی ماسٹرز ہاکی ٹیم میں شامل ورلڈ کپ میں نمائندگی کریں گے

دو پاکستانی کھلاڑی امریکہ کی ماسٹرز ہاکی ٹیم میں شامل ورلڈ کپ میں نمائندگی کریں گے

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) پاکستان کے لیے اعزاز کی بات ہے کہ دو پاکستانی نژاد ہاکی کھلاڑی عارف صدیقی اور سابق انٹرنیشنل پرویز اقبال رواں سال نیدرلینڈز اور بیلجیئم میں ہونے والے ماسٹرز ہاکی ورلڈ کپ میں امریکہ کی نمائندگی کریں گے۔ دونوں کھلاڑی امریکہ کی 65 سال سے زائد عمر کی قومی ٹیم میں منتخب ہوئے ہیں اور عالمی ایونٹ میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے۔

عارف صدیقی اس سے قبل 2024 کے ماسٹرز ہاکی ورلڈ کپ میں بھی امریکہ کی نمائندگی کر چکے ہیں، جبکہ 2014 میں انہوں نے پاکستان کی جانب سے اسی ایونٹ میں شرکت کی تھی دوسری جانب سابق پاکستانی انٹرنیشنل پرویز اقبال پہلی بار امریکہ کی نمائندگی کرتے ہوئے ماسٹرز ورلڈ کپ میں ایکشن میں نظر آئیں گے وہ ماضی میں متعدد بین الاقوامی مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں۔

ماسٹرز ہاکی ورلڈ کپ 26 جولائی سے 16 اگست تک نیدرلینڈز اور بیلجیئم کے چار شہروں میں منعقد ہوگا جس میں 23 ممالک کی 120 ٹیمیں چھ مختلف ایچ کیٹگری میں حصہ لیں گی اس عالمی ایونٹ میں عارف صدیقی اور پرویز اقبال کی شمولیت پاکستانی ہاکی کے لیے بھی باعثِ فخر سمجھی جا رہی ہے۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

روہڑی میں ایکسائز کی بڑی کارروائی گاڑی سے 20 کلو اعلیٰ معیار کی چرس برآمد ایک ملزم گرفتار

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسٹاف رپورٹر) صوبائی وزیر ایکسائز، ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول سندھ مکیش کمار …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے