Home / اہم خبریں / حنین شاہ کی جادوئی آخری اوور، حیدرآباد کنگز مین نے اسلام اباد یونائٹڈ کو ہرا کر فائنل میں جگہ بنا لی

حنین شاہ کی جادوئی آخری اوور، حیدرآباد کنگز مین نے اسلام اباد یونائٹڈ کو ہرا کر فائنل میں جگہ بنا لی

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 11 کے دوسرے ایلیمینیٹر میں حیدرآباد کنگز مین نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ کو دو رنز سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں کنگز مین نے 186 رنز کا ہدف دیا، جس کے تعاقب میں یونائیٹڈ کی ٹیم آخری اوور تک مقابلے میں رہی مگر کامیابی حاصل نہ کر سکی میچ کا فیصلہ کن لمحہ آخری اوور ثابت ہوا، جہاں ہنائن شاہ نے صرف چھ رنز کا دفاع کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو تاریخی فتح دلائی انہوں نے دباؤ میں شاندار یارکرز کراتے ہوئے فہیم اشرف اور کرس گرین کو کھل کر کھیلنے کا موقع نہ دیا۔ اس کامیابی کے ساتھ حیدرآباد کنگز مین اب اتوار کو فائنل میں پشاور زلمی کے مدمقابل ہوں گے۔

اس سے قبل کنگز مین کی جانب سے عثمان خان (61 ناٹ آؤٹ) اور کوسل پریرا (37 ناٹ آؤٹ) نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 101 رنز کی ناقابل شکست شراکت قائم کی، جس نے ٹیم کو مضبوط اسکور تک پہنچایا جواب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی طرف سے مارک چیپمین نے 43 رنز کی مزاحمتی اننگز کھیلی، تاہم ٹیم ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی۔

کنگز مین کی یہ جیت ان کی حالیہ بہترین فارم کا تسلسل ہے اور اب وہ ٹائٹل کے حصول سے صرف ایک قدم دور ہیں۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

کراچی میں “کراچی میوزیم آف ہسٹری” کا سنگِ بنیاد رکھ دیا گیا

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) کراچی کے ساحلی علاقے کلفٹن میں بیچ ویو پارک کے مقام …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے