تازہ ترین
Home / اہم خبریں / آئی سی سی انڈر19 ورلڈ کپ : پاکستان کی آئرلینڈ کے خلاف 3 وکٹوں سے کامیابی، احمد حسن کی میچ وننگ نصف سنچری۔ عبید شاہ کی تین وکٹیں

آئی سی سی انڈر19 ورلڈ کپ : پاکستان کی آئرلینڈ کے خلاف 3 وکٹوں سے کامیابی، احمد حسن کی میچ وننگ نصف سنچری۔ عبید شاہ کی تین وکٹیں

پوچسٹروم، (نوپ اسپورٹس انٹرنیشنل )
پاکستان انڈر19 نے جنوبی افریقہ میں جاری آئی سی سی انڈر19 ورلڈ کپ کے سپر سکس میچ میں آئرلینڈ انڈر 19 کو3 وکٹوں سے شکست دیدی۔ پاکستان انڈر19 کی اس جیت میں ایک بار پھر بولرز نے اہم کردار ادا کیا اور آئرلینڈ کو 181 رنز پر آؤٹ کردیا جس کے بعد احمد حسن کی ذمہ دارانہ بیٹنگ نے جیت کو ممکن بنادیا پاکستان انڈر 19 نے ٹاس جیت کر آئرلینڈ انڈر19 کو پہلے بیٹنگ دی ۔ پاکستانی بولرز کی عمدہ بولنگ کی وجہ سے اس کی6 وکٹیں صرف 63 رنز پر گرگئی تھیں اس موقع پر جان مک نیلی نے 53 اور ہیری ڈائر نے31 رنز اسکور کیے پاکستان انڈر کی طرف سے عبید شاہ نے31 رنز دے کر3 وکٹیں حاصل کیں۔وہ اس ٹورنامنٹ میں ابتک 12 وکٹیں حاصل کرکے سرفہرست ہیں علی رضا۔ عامرحسن اور احمد حسن نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا پاکستان انڈر19 نے مطلوبہ اسکور 44 ویں اوور میں پورا کرلیا۔ایک موقع پر اس کی پانچ وکٹیں 96 رنز پر گرگئی تھیں جس کے بعد احمد حسن اور ہارون ارشد نے چھٹی وکٹ کی شراکت میں قیمتی 63 رنز کا اضافہ کیا ہارون ارشد نے 25 رنز بناکر آؤٹ ہوئے احمد حسن نے 7 چوکوں کی مدد سے57 رنز ناٹ آؤٹ کی اہم اننگز کھیلی۔ علی اسفند نے دو چوکوں کی مدد سے9 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے۔ آئرلینڈ انڈر کی طرف سے ہیری ڈائر نے چار وکٹیں حاصل کیں پاکستان انڈر19 ٹیم سپر سکس مرحلے میں اپنا دوسرا میچ فروری کو بنگلہ دیش انڈر19 کے خلاف بنونی میں کھیلے گی۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

بنگلہ دیش اے اور سری لنکا اے کی ٹیمیں پاکستان کا دورہ کریں گی، دونوں ٹیمیں دورے میں چار، چار روزہ اور چھ ون ڈے میچ کھیلیں گی

لاہور، (ویب اسپورٹس) بنگلہ دیش اے اور سری لنکا اے کی ٹیمیں اس سال بالترتیب …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے