تازہ ترین
Home / اہم خبریں / یوتھ ہاکی کلب بلو اور کراچی گلیڈی ایٹر کو انٹر کلب ہاکی چیمپین شپ کے فائنل کا ٹکٹ مل گیا

یوتھ ہاکی کلب بلو اور کراچی گلیڈی ایٹر کو انٹر کلب ہاکی چیمپین شپ کے فائنل کا ٹکٹ مل گیا

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) یوتھ ہاکی کلب بلو اور کراچی گلیڈی ایٹر کو انٹر کلب ہاکی چیمپین شپ کے فائنل کا ٹکٹ مل گیا، دونوں ٹیموں کے درمیان فائنل آج کھیلا جائے گا، سیمی فائنلز کے مہمان خصوصی سیکریٹری اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئر اختر عنایت بھرگڑی اور چلڈرن اسپتال کے چیف ایگزیکٹو ڈاکٹر ثاقب انصاری تھے۔ سیکریٹری اسپورٹس نے فائنل کے فاتح ٹیم اور بہترین کھلاڑی کو اپنی جانب سے کیش ایوارڈ دینے اعلان کیا، کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے زیر انتظام کے ایچ اے اسپورٹس کمپلیکس گلشن اقبال میں جاری کے ایچ اے انٹر کلب ہاکی چیمپین شپ کے وائی ایچ سی بلو اور وائی ایچ سی اورنج کے درمیان کھیلے جانے والے پہلے سیمی فائنل کے آغاز سے قبل سیکریٹری اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئر اختر عنایت بھرگڑی نے صوبائی وزیر برائے ترقی نسواں و جی ایم پی ایچ ایف ویمنز ونگ سندھ سیدہ شہلا رضا، اولمپیئن سابق کپتان احمد عالم اور میجر جنرل ریٹائرڈ طارق حلیم سوری کے ہمراہ کھلاڑیوں سے ملاقات کی، اس موقع پر نھنی ہاکی لور فاطمہ حیدر نے سیکریٹری اسپورٹس کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا، سیدہ شہلا رضا نے مہمان خاص کو یادگاری شیلڈ اور ایک خوبصورت پورٹریٹ کا تحفہ، اولمپیئن احمد عالم نے کے ایچ اے کا سوینئر کیپ، کے ایچ اے کے پیٹرن انچیف میجر جنرل ریٹائرڈ طارق حلیم سوری نے یادگاری شیلڈ جبکہ کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے سیکریٹری و پی ایچ ایف کے کوآرڈینیٹر حیدر حسین نے مہمان خاص کو پی ایس ایل کی معروف فرنچائز لاہور قلندر کی ٹی شرٹ کا تحفہ دیا، سیکریٹری اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئر حکومت سندھ اختر عنایت بھرگڑی نے اپنی جانب سے فائنل کے فاتح ٹیم کے لئے 50 ہزار روپے اور بیسٹ پلیئر اف فائنل کے لئے 10 ہزار روپے نقد انعامی رقم کا اعلان کیا، یوتھ ہاکی کلب بلو اور وائی ایچ سی اورنج کے درمیان کھیلے گئے سیمی فائنل کے پہلے ہاف کے اختتام پر وائی ایچ سی بلو کو عالیان سلیم کے شاندار گولز کے باعث 0-2 کی برتری حاصل تھی، علیان خان نے پہلے ہاف کے گیارہویں اور 24 ویں منٹ میں گول کئے، دوسرے ہاف میں یوتھ ہاکی کلب اورنج نے کھیل میں واپس انے کے لئے مخالف کے گول پوسٹ پر بھر حملے کئے، دفاعی کھلاڑیوں کی بہتر حکمت عملی کے باعث وائی ایچ سی اورنج میچ برابر نہ کرسکی تاہم اختتامی لمحات میں اورنج کے فارورڈ فہیم خان نے گول کرکے خسارہ 1-2 کر دیا، اس موقع پر مہمان خصوصی سیکریٹری اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئر حکومت سندھ اختر عنایت بھرگڑی نے کھلاڑیوں سے ملاقات کی، انہوں نے جیتنے والی ٹیم کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ شکست کے باوجود وائی ایچ سی اورنج نے بہترین کھیل پیش کرکے ہم سب کے دل جیت لئے ہیں، فاتح ٹیم کے عالیان سلیم میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے، دوسرا سیمی فائنل میں کراچی گلیڈی ایٹر نے چیمپئن شپ کی فیورٹ حنیف خان الیون ایچ سی کو 2-5 سے شکست دیکر چیمپئن شپ سے باہر کر دیا، میچ کے آغاز سے ہی کراچی گلیڈی ایٹر نے جارحانہ انداز اپنائے رکھا، پہلے ہاف کے اختتام پر کراچی گلیڈی ایٹر کو 1-3 سے برتری حاصل تھی، دوسرے ہاف نے فاتح ٹیم نے مزید دو گول کرکے اپنی برتری 2-5 مستحکم کرلی، فاتح ٹیم کی جانب سے آل حسن نے پہلے ہاف کے چھٹے اور 25 ویں منٹ میں احمد علی نے چودھویں منٹ جبکہ سبطین رضا نے 43 اور 59 ویں منٹ میں گول کرکے اپنی ٹیم کو فائنل میں پہچانے میں اہم کردار ادا کیا، حنیف الیون ایچ سی کے عاصم خان نے 18ویں اور عمران خان نے 40 ویں منٹ میں گول کرکے خسارہ کم کرنے کی کوشش کی، دوسرے سیمی فائنل کے مہمان خاص چلڈرن اسپتال کے چیف ایگزیکٹو ڈاکٹر ثاقب انصاری نے کھلاڑیوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ٹیموں کے کھیل کا معیار بہت بہتر تھا تاہم مقابلے میں جیت کسی ایک کی ہوتی ہے، ہاکی کے فروغ کے لئے کے ایچ اے کے ساتھ ہرممکن تعاون کریں گے،اس موقع پر مہمان خصوصی کو کے ایچ اے کا سوینئر پیش کیا گیا، فاتح ٹیم کے سید احمد علی میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے